6 ملزمان گرفتار،انسداد منشیات کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ترجمان اے این ایف


اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف)نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں 11 مختلف کارروائیوں میں 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کی جانب سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 1.9 کلو آئس ،اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 31700 عدد نشہ آور گولیاں جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوسری کاروائی میں دبئی جانے والے مسافر سے 84 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے ہیں۔
اسی طرح ملتان ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 93 آئس بھرے کیپسولز اورلاہور میں جی پی او آفس میں گریس بھیجے جانے والے پارسل سے 950 گرام آئس جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر شارجہ بھیجے جانے والے پارسل سے 70 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ترجمان کے مطابق کچلاک کوئٹہ سے 75 کلو ہیروئن، کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب سے 55 کلو چرس ،داتا دربار لاہور کے قریب ملزم سے 2 کلو ہیروئن، طارق روڈ کراچی کے قریب ملزم سے 1.5 کلو آئس اور بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ملزم سے 690 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

پاک فوج کے بہادر افسر میجر محمد انور کاکڑ دہشتگرد گروہ کے بزدلانہ حملے میں شہید
- 39 minutes ago

ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے تکنیکی وفد کو خیر سگالی دورے کی دعوت پر آمادہ
- 4 hours ago

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ، شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل
- 3 hours ago
آپریشن بُنیان المرصوص میں فتح عوام کی حمایت اور بالخصوص نوجوانوں کی شمولیت سے ممکن ہوئی، ترجمان پاک فوج
- 2 hours ago

لاہور،ملتان،سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا
- an hour ago

اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، پائلٹ اور خاتون ساتھی جاں بحق
- 28 minutes ago

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس ، وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ تعطل کا شکار
- 30 minutes ago
مودی راج میں بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہوشربا اضافہ
- an hour ago

اسکردو میں ایک اور کلاؤڈبرسٹ ، شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی
- 3 hours ago
روس ،ایک اور مسافر طیارہ گر کر تباہ،تمام مسافر جاں بحق
- 40 minutes ago

انڈونیشیا کے صوبہ گورونتالو میں 6.3 شدت کا خوفناک زلزلہ
- 3 hours ago

سعودی حکام کا ختم شدہ وزٹ ویزوں کی توسیع کااعلان
- 2 hours ago