جی این این سوشل

علاقائی

پاکستان میڈیکل کمیشن کی داخلہ ریگولیشنز 2021 جاری

لاہور: قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں میڈیکل کالجوں پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میڈیکل کمیشن کی داخلہ ریگولیشنز 2021 جاری
پاکستان میڈیکل کمیشن کی داخلہ ریگولیشنز 2021 جاری

تفصیلات کے مطابق   منظور شدہ سیٹوں سے زیادہ پر داخلے کی صورت میں فی سیٹ20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔داخلے میں بے قاعدگی  پر 15 لاکھ روپے فی سیٹ جرمانہ ہوگا،رجسٹریشن میں تاخیر پر 50 ہزار روپے فی طالب علم جرمانہ ہوگا۔

جی این این کے مطابق  سالانہ امتحانات کے نتائج کی رپورٹنگ میں تاخیر ،30 ہزار روپے فی طالب علم جرمانہ ہوگا ،طالب علم سے زیادہ فیس کی وصولی  پر پر 2 لاکھ جرمانہ ہوگا،میرٹ لسٹ لگانے میں تاخیر، 5 لاکھ روپے جرمانہ، مزید 50 ہزار یومیہ جرمانہ بھی ہوگا اور  کوئی سی تین سزائیں ملنے پر کالج کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی۔

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی یاسمین راشد کے گھر آمد

میرے پاس الفاظ نہیں کہ کس طرح یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کروں، اسد قیصر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی یاسمین راشد کے گھر آمد

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائشگاہ آمد،اہلخانہ سے ملاقات کی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسیر رہنما کے بیٹے اور خاوند راشد خان سے ملاقات میں ڈاکٹریاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کیا ۔

رہنماتحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مشکل کی  گھڑی میں پارٹی کے نظریے کی حفاظت کرنے والے رہنما ہمارے ہیرو ہیں۔امید ہے پی ٹی آئی رہنماوں کی نا حق قید جلد ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کس طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کروں ۔ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے ۔تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور تمام قیدی کارکن جلد رہا ہونگے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جبرو ظلم ہو رہا اس کی اسمبلی فلور پر آواز اٹھاؤ گا ۔ہماری قانون کے مطابق جہدوجہد جاری رہے گی ۔

اسد قیصرکا مزید کہنا تھا کہ حکومت گندم اسیکنڈل کو دبانے کو کوشش کر رہے ہم کسانوں کے ساتھ ہے۔کارکنوں سے درخواست ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے ۔

ڈاکٹریاسمین راشد کے شوہرکاکہنا تھا کہ اسد قیصر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے  کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے کمیشن نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے ۔

رپورٹ میں امتیازی قوم پرست پالیسیاں تشکیل دینے اور بھارت میں رہنے والی اقلیتوں پر دبائو ڈالنے کیلئے نفرت انگیز بیانات جاری کرنے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیاہے۔

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں پر فرقہ وارانہ تشدد کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس سے اقلیتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں ۔

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم اسکینڈل، کسان اتحاد کا10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

گندم کی درآمد پر ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا، چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم اسکینڈل، کسان اتحاد کا10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

گندم اسکینڈل، کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین کھوکھر نے کہا کہ گندم اسکینڈل کی وجہ سے کسانوں کا 400 ارب روپے کانقصان ہوگیا اور کرپشن کے لیے 6کروڑ کسانوں کو ذبح کردیا گیا۔ اوپر بیٹھے لوگ صحیح فیصلے نہیں کرتے، کیا ان کو علم نہیں تھا کہ بمپرفصل آرہی ہے؟ گندم کی درآمد پر ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک سے باہر بھیج دیا گیا۔

خالد حسین کھوکھر نے معاملے کی شفاف تحقیقات اور گندم اسکینڈل میں ملوث کرداروں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا اور 10 مئی سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کو جمعہ کی نماز کے بعد ملتان سے احتجاج شروع کر کے زراعت کا علامتی نماز جنازہ ادا کریں گے۔ احتجاج میں ہزاروں کسان اور سینکڑوں ٹریکٹر و ٹرالیاں ہو گی۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر موقف اختیار کیا کہ گندم کی فصل کاٹے دو سے ڈھائی ماہ ہو چکے ہیں اور اس سال وافر مقدار میں گندم کی پیداوار کسانوں کے لیے جرم بن گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کے اوپر تشدد قابل قبول نہیں اور سوشل میڈیا پر کسانوں کو انتشار کی طرف دھکیلنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کے نام خط میں کہا گیا کہ پاکستان بھر میں کسانوں نے اپنی گندم نکال لی ہے اور کسان اتحاد سب سے پہلے گندم درآمدات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ کسان ملک کی حفاظت کا ضامن ہے، چاہے خوراک ہو یا بارڈر، میڈیا ہو یا کوئی بھی ادارہ، ہر جگہ کسان کا بیٹا اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے لیکن کسانوں اور اداروں کو آمنے سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسان پرامن ہے پرامن رہے گا، ہمارے اوپر بار بار الزام لگائے جا رہے ہیں کہ ہم کسی سیاسی ایجنڈے کے طور پر کسانوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

کسانوں کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ کسان اس وقت مشکل سے دوچار ہے اور اگر کسان کی گندم نہ خریدی گئی تو کسان کپاس اور دیگر فصلیں کاشت نہیں کر پائے گا، کاٹن کی پیداوار میں واضح کمی ہوگی جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا اور کسان کے پاس پیسے نہیں ہوں گے تو ملک میں خوراک کی کمی ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بار دانہ ایک بار پھر مافیا کو دیا جا رہا ہے اس کی شفاف انکوائری کروائی جائے، کسانوں کی گندم اس وقت 2600 سے لے کر 3 ہزار روپے تک خریدی جا رہی ہے جو کہ مڈل مین خرید رہا ہے، اگر یہیں صورتحال رہی تو عام شہری کو آٹا مہنگا ملے گا اور کسانوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ گندم حکومتی ریٹ پر خریدی جائے تاکہ کسان اگلی فصل کاشت کر سکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll