جی این این سوشل

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عون چوہدری کی ملاقات

ملاقات کےدوران لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عون چوہدری کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عون چوہدری کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کےدوران لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی تکمیل پر لاہور کی کوئی سڑک خراب اور گلی ٹوٹی نہیں رہے گی۔ایل ڈی اے ایوینیو ون میں ماڈل سینٹرل پارک قائم کر کے لاہور ری ویمپنگ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لاہور میں 100 مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کی گئی ہے، لاہور میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور نواز شریف آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں۔

عون چودھری نے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی کو سراہا۔

پاکستان

سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی، وزیر اعظم

کم لاگت اور قابل تجدید شمسی توانائی ہر شہری تک پہنچائیں گے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام آدمی کے لیے سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی، ملک معاشی استحکام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی کے لیے سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی، کم لاگت اور قابل تجدید شمسی توانائی ہر شہری تک پہنچائیں گے، معیشت کو مثبت سمت پرگامزن کرنے کے لیے بھرپورمنصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک معاشی استحکام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعت کو ترقی دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کریں گے، اشرافیہ اور ملکی وسائل کا استحصال کرنے والوں کی مراعات کو ختم کیا جائے گا۔عام آدمی کو معاشی تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بجٹ کے دوران وزراء پارلیمان میں حاضری یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے، پری بڈنگ میں دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیاں پی آئی اے کی مختلف سائٹس کا دورہ کررہی ہیں، پی آئی اے کی بڈنگ اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے اور شفافیت کو اہمیت دینے کی ہدایت کی جبکہ یو این غذائی پروگرام افغانستان کی استدعا پر ایک کنٹینر کی کراچی سے کابل ٹرانزٹ کی اجازت بھی دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق کنٹینر ٹرکوں کے پرزوں پر مشتمل ہوگا، خصوصی اجازت صرف ایک مرتبہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چلڈرن لائبریری کمپلیکس پر اچانک چھاپہ

عوامی وسائل کے ضیاع پر اظہار برہمی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چلڈرن لائبریری کمپلیکس پر اچانک چھاپہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 25 جون 2024 کو اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چلڈرن کمپلیکس کی لائٹس، پنکھے اور اے سی چل رہے تھے۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں عوامی وسائل کے بے دریغ استعمال پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے  کمپلیکس سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ 

 لوگوں کی عدم موجودگی کے باوجود لائبریری میں بجلی کے آلات چل رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن لائبریری میں موجود جمنیزیم اور سوئمنگ پول سمیت اسپیشل بچوں کے علیحدہ سیکشن کا بھی دورہ کیا۔

اس کے ساتھ لائبریری کے سینٹر آف جیالوجی،اے آئی، آرٹیفشل سیکشن اوردیگر شعبوں میں موجود سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ مرکزی عمارت کے دورے کے دوران لائبریری، بصری و سمعی سیکشن، آڈیٹوریم اور دفاتر کا بھی معائنہ کیا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلوچستان ، اغواء ہونیوالے مزید 3 افراد کو چھوڑ دیا

اغواکاروں نے7 روزبعد ازخود 10 میں سے 3 افرادکو چھوڑ دیا جس کے بعد تینوں افرادکوکوئٹہ پہنچادیاگیا، حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان ، اغواء ہونیوالے مزید 3 افراد کو چھوڑ دیا

ہرنائی کے علاقے زرغون غزسے اغواء 10 افراد میں سے مزید 3 کو چھوڑ دیا گیا۔

حکام کے مطابق اغواکاروں نے7 روزبعد ازخود 10 میں سے 3 افرادکو چھوڑ دیا جس کے بعد تینوں افرادکوکوئٹہ پہنچادیاگیا۔

دوسری جانب زرغون غز  سےاغوا کیاگیا ایک نوجوان گھر پہنچ گیا ہے جس کی تصدیق اس کی فیملی کی جانب سے کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہرنائی کے علاقے زرغون سے 19 جون کومسلح افراد نے 14 افراد کو اغوا کیاتھا جس میں سے 4 کو پہلے اور تین کو اب چھوڑا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے زرغون غر میں نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کی صبح سیر و تفریح کے لیے جانے والے 14 افراد کو اغوا کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ تمام افراد کے اغوا کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll