علاقائی

حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے مگر تالی 2 ہاتھوں سے بجتی ہے، چیف جسٹس

ہم کسی کی بی ٹیم نہیں، ہم صرف اللہ کو جواب دہ ہیں، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقدہ تقریب سےخطاب

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 24th 2024, 3:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے مگر تالی 2 ہاتھوں سے بجتی ہے، چیف جسٹس

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمدنے کہا کہ حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے مگر تالی 2 ہاتھوں سے بجتی ہے۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ جج ہونا نوکری نہیں جس میں انسان نوکر ی جانے کا خوف رکھے۔ ججز کو بہت سے مشکل مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، نئے ججز بھی مشکل مرحلے سےگزر کر عدالت کا حصہ بنے ہیں۔

چیف جسٹس ملک شہزاد احمد نے کہا کہ گر کوئی عدلیہ کا احترام نہیں کرے گا تو ہم سے بھی توقع نہ رکھے، ہر پاکستانی شہری کو حق ہے کہ اس کو قانونی تحفظ حاصل ہو۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کی بی ٹیم نہیں، ہم صرف اللہ کو جواب دہ ہیں۔ ان لوگوں سے ہشیار رہیںجو اداروں کو لڑانا چاہتے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ نئے ججز میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے۔گزشتہ سال پنجاب میں 8 لاکھ سے زائد کیسز کا اندراج ہوا۔