جی این این سوشل

صحت

بلوچستان میں 3 جون سے انسداد پولیو کی مہم کا آغاز

مہم کے دوران 20 اضلاع میں مجموعی طور پر 18لاکھ84ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان میں 3 جون سے انسداد پولیو کی مہم کا آغاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بلوچستان میں انسداد پولیو کی مہم بروز پیر3 جون سے شروع ہو گی ۔مہم کے دوران 20 اضلاع میں مجموعی طور پر 18لاکھ84ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینٹر سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کی مہم 3 جون سے بلوچستان کے اضلاع،کوئٹہ، پشین،قلعہ عبداللہ،چمن،حب، چاغی، دکی،لسبیلہ، خضدار، ژوب، نوشکی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی اور مستونگ میں شروع کی جارہی ہے۔

زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے تناظر میں نصیرآباد، سبی،جعفرآباد، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی اورصحبت پور میں 8 جون سے مہم شروع ہوگی، مہم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ صوبے میں پولیو کیس کی موجودگی کی وجہ سے والدین اس خصوصی مہم میں پولیو ٹیم کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں کیونکہ اس خصوصی مہم کا مقصد حالیہ پولیو وائرس کی موجودگی کی بناء پر کیا جا رہا ہے۔ ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث پولیوکی اس خصوصی مہم کا آغا ز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، اساتذہ اور علماء کرام خصوصی طور پر اس خصوصی مہم میں اپنے تعاون کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ بلوچستان میں تین سالوں کے بعدتین پولیوکے کیسز چمن، ڈیرہ بگٹیاو ر قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیو ورکرز نے ہرطرح کے سخت ترین موسمی حالات کے باوجود قومی فریضہ کی ادائیگی میں اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے ہیں، معمول کے حفاظتی ٹیکہ جاتی نظام کو بھی مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے۔

سید زاہد شاہ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران7 ہزار636 کے قریب ٹیمیں حصہ لیں گی۔جن میں 5ہزار933 موبائل ٹیمیں،519فکسڈسائٹ او ر429ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔

پاکستان

ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاک بحریہ کی شجاعت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

کراچی : آج پورے ملک میں یوم بحریہ کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاک بحریہ کی شجاعت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے دوارکا آپریشن کے ذریعے دشمن کو شکست فاش دے کر اپنی بہادری کا لوہا منوایا تھا۔ اس تاریخی کامیابی کی یاد میں آج ہم یوم بحریہ منا رہے ہیں۔

1965 کی جنگ میں جب بھارتی فوج نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک بحریہ نے بھی دشمن کا مقابلہ کیا۔ خاص طور پر دوارکا آپریشن، جو کہ کراچی سے تقریباً 350 کلومیٹر دور واقع تھا، پاک بحریہ کی شجاعت کا مظہر بنا۔ 

دوارکا میں بھارتی فوج کا ایک اہم ریڈار سٹیشن تھا جو بھارتی فضائیہ کو مدد فراہم کر رہا تھا۔ پاک بحریہ نے اس ریڈار سٹیشن کو تباہ کرنے کے لیے ایک بہادرانہ آپریشن انجام دیا۔ 

پاک بحریہ کے 7 جنگی جہازوں نے بغیر کسی ریڈیو سگنل کے دشمن کی طرف پیش قدمی کی اور دوارکا کے ریڈار سٹیشن کو چند ہی منٹ میں تباہ کر دیا۔ اس آپریشن سے نہ صرف دشمن کو نقصان پہنچا بلکہ پاکستانی فضائیہ کو بھی بہت زیادہ فائدہ ہوا۔

پاک بحریہ نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ 1965 کی جنگ سے لے کر آج تک پاک بحریہ نے ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

یوم بحریہ ہمیں پاک بحریہ کے شہداء کو یاد کرنے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ پاک بحریہ ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے کوشاں رہتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے حلیمہ السعدیہ سکول پر اسرائیلی حملوں میں 8 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں پٹی میں آگ اور خون کی ہولی جاری، گزشتہ دو روز میں اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید، 162 افراد زخمی ہوگئے ، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں جارحیت میں امریکی سماجی کارکن خاتون ہلاک ہوگئی، امریکی سماجی کارکن اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف مظاہرے میں شریک ہونا چاہتی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے حلیمہ السعدیہ سکول پر اسرائیلی حملوں میں 8 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے، نصیرات پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کے فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے۔

بوریج پناہ گزین کیمپ میں ایک عمارت پر بم باری سے 4 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہوئے، اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے تل الحوا میں رہائشی علاقوں پر فائرنگ کی، رفاہ میں اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد 2فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار 939 فلسطینی شہید اور 94ہزار 616 زخمی ہو چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلینڈ کے کرکٹرمعین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

میں 37 سال کا ہو چکا ہوں اور میں نے انگلینڈ کے لیے کافی کرکٹ کھیلی ہے، اب یہ نئی نسل کا وقت ہے، معین علی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلینڈ کے کرکٹرمعین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن : انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرکٹر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اب انہوں نے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے معین علی نے کہا کہ "میں 37 سال کا ہو چکا ہوں اور میں نے انگلینڈ کے لیے کافی کرکٹ کھیلی ہے۔ اب یہ نئی نسل کا وقت ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "میں اب بھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ میں انگلینڈ کے لیے کھیلنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا رہوں گا۔"

معین علی نے اپنے کیریئر میں انگلینڈ کے لیے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کی بدولت انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میں اہم کردار ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll