جب تک گاڑیاں ٹھیک نہ ہوں سڑک پر نہ آنے دیں، جسٹس شاہد کریم


لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی الودگی کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ سروس روڈز پر ٹائر ِکلر لگائیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کریں، جب تک وہ ٹھیک نہ ہوں سڑک پر نہ آنے دیں۔
ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، فوڈ اتھارٹی نے 47 ہزار کلو مردہ مرغی پکڑی ہے لیکن جو گاڑیاں مردہ مرغیوں کو لے جاتی تھیں، اس کا کوئی سراغ نہیں ملتا تھا، اب سیف سٹی کو ان گاڑیوں کو ٹریک کے لیے لگایا دیا ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کی ذمہ داری کون لے رہا ہے جس پر ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ یہ علاقہ تو ایل ڈی اے کا ہے، اس میں مارکیٹ ایسوسی ایشن کی بھی ذمہ داری بنتی ہے۔
ممبر جوڈیشل کمیشن نے مزید بتایا کہ لاہور میں 581 سروس اسٹیشن ہیں جن میں سے 518 میں ری سائیکل پلانٹ موجود ہیں، باقی سروس اسٹیشنز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
واسا کے وکیل نے بتایا کہ ہم نے گھروں میں واٹر میٹر لگانے شروع کر دیے ہیں جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ تمام سوسائٹیز میں واٹر میٹر لگائے جائیں۔
دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے بتایا کہ میرے گھر اوور اسپیڈنگ کا چالان آیا جس پر میرا بہت مذاق بنا، آن لائن چالان ادا کرنے کی کوشش کی مگر کوئی آپشن نہیں ہے۔
عدالت نے سروس روڈز پر ٹائر ِکلرز لگانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 4 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 37 minutes ago








