حکومت کی تشکیل کے وقت جو تحریری معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل کیا جائے، چیئرمین سینیٹ
پنجاب میں جگہ دینے کا مطالبہ بھی اسی معاہدے کا حصہ ہے لہٰذا اس پر بھی عملدرآمد کیا جائے، یوسف رضا گیلانی


چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے وقت جو تحریری معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل کیا جائے، پنجاب میں جگہ دینے کا مطالبہ بھی اسی معاہدے کا حصہ ہے لہٰذا اس پر بھی عملدرآمد کیا جائے۔
ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں اس عید کے موقع پر سرحد پر ملک کے لیے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو نہیں بھولنا چاہیے، کیونکہ انہوں نے اپنے آج کو قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات یہ ہیں کہ حکومت کی تشکیل کے وقت جو تحریری معاہدہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوا تھا اس پر عمل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب مسلم لیگ (ن) کا وفد میرے سینیٹ کے آفس میں ملاقات کے لیے آیا تھا تو میں نے بھی ان سے یہی کہا تھا کہ ہمارا آپ سے کوئی اور معاہدہ نہیں ہے، ہمارا مطالبہ صرف ایک ہے کہ جو ہمارے آپ کے ساتھ تحریری معاہدے ہوئے ہیں، اس پر عملدرآمد کیا جائے، یہ بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ ہے اور پنجاب میں جگہ دینے کا مطالبہ بھی اسی معاہدے کا حصہ ہے لہٰذا اس پر بھی عملدرآمد کیا جائے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ہم اپنا ملتان کا سمجھتے ہیں اور وہ ہمارے دوست ہیں، وہ دوسری جگہ پر پرائے لگتے ہیں تو ان کو کہتا ہوں کہ آپ یہاں خاندان کے فرد نظر آتے ہیں اس لیے ہمارے آپ کے ساتھ زیادہ بہتر تعلقات ہو سکتے ہیں۔ میں نے مہنگائی کی بات مجموعی طور پر کی ہے تو ہماری کوشش ہے کہ بجٹ میں ان طبقات کو ریلیف دیا جائے جن کی ضرورت زیادہ ہے۔
انہوں نے ملک میں موجود مہنگائی کے پیش نظر مخیر حضرات سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر غریب و مفلس افراد اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والوں کو اپنی خوشیوں کا حصہ بنانے کی اپیل کی۔
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 14 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 15 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 14 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 15 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 days ago




