عید کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے بہترین ، خراج تحسین کے مستحق ہیں، عظمیٰ بخاری
مریم نواز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاوہ صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب


صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ اور سکیورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور صفائی کے بہتر انتظامات و سہولیات فراہم کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز صوبے میں صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔صوبے بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے، ضلعی انتظامیہ اور ان کے افسران کی جانب سے عید کے موقع پر عوام کو بہترین سروسز فراہم کی گئی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے، جانوروں کی الائشیں بروقت اٹھائی گئی اور سڑکوں کی دھلائی کی گئی ہے، عید کے تینوں روز ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ عوام کی خدمت کیلئے موجود رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلی بار بکرا عید پر قربانی کے بعد سڑکوں کو دھویا گیا جو کہ مریم نواز کے بہترین ایڈمنسٹریٹر ہونے کا ثبوت ہے ورنہ ہر بکرا عید پر قربانی کے بعد کئی شہروں میں جگہ جگہ الائشیں نظر آتی تھیں۔

ملک میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی شرعی عدالت کا بڑا فیصلہ، خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قرار
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
- 31 منٹ قبل

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے بعد

چینوٹ: بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق،12زخمی
- ایک گھنٹہ بعد

پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
- 2 گھنٹے قبل

یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری کر دیا
- ایک گھنٹہ بعد

مہنگا سونا آج پھر مہنگا،قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اسحاق ڈار
- 2 گھنٹے قبل

عید الفطر پر فلموں کا دنگل سجنے کو تیار،5پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ان عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،صدر مملکت
- 39 منٹ قبل

مسافروں کے ممکنہ رش کے پیش نظر ریلوے حکام کا عیدالفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل