جی این این سوشل

جرم

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 22 دہشتگرد گرفتار

پنجاب کے دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اور القاعدہ کا ایک دہشتگرد گرفتار کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 22 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 22 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے 22 دہشتگردوں کا گرفتار کر لیا۔

ترجمان کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اور القاعدہ کا ایک دہشتگرد گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ مجموعی طور پر 22 دہشتگرد گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے دھماکا خیزمواد، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔گرفتار دہشتگردمختلف مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

دوسری جانب  سی ٹی ڈی سندھ نے حیدرآباد میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو حراست میں لے لیا۔

کاؤنٹر اینڈ ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے خفیہ معلومات پر کارروائی حیدر آباد کے علاقے جامشورو میں کی گئی، کارروائی کے دوران تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو حراست میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگرد کی شناخت زمان عرف عادل کے نام سے ہوئی، دہشتگرد سے نقدی و موبائل فونز برآمد کر لیا، گرفتار دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ اور دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔

تجارت

قومی اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کر لیا

اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران ایوان سے واک آؤٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے 16 ہزار 887 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا، فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی جب کہ اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری کے عمل کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک رہے۔ اپوزیشن نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا تیار کردہ اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مخالفت کی۔

پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے لیے پیپلزپارٹی نے ترامیم واپس لے لیں جبکہ اپوزیشن کی ترامیم ایوان نے مسترد کر دیں جس پر اپوزیشن نے رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران 170 ارکان اسمبلی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے خلاف ووٹ دے دیا جبکہ 84 ارکان نے لیوی میں کمی کی حمایت کی۔

اس طرح پیٹرولیم لیوی میں کمی کی اپوزیشن کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں تاہم وزیر خزانہ نے خود ہی پیٹرولیم لیوی میں کمی کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خیبر پختونخوا کو کم منصوبے دینے اور فنڈز روکنے کا معاملہ اٹھایا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے خود وضاحت کر دی۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن جنید اکبر خان نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی طرح میں بھی جیل میں تھا، ہماری حکومت آئی تو آپ کو بتائیں گے جیل کیا ہوتی ہے۔ آپ نے جو ہماری خواتین کے ساتھ کیا سود سمیت واپس کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پر ٹیکسز میں ہوشربا اضافہ

بین الاقوامی سفرکیلئےاکانومی اوراکانومی پلس ٹکٹ پر12 ہزار 500روپےٹیکس دینا ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پر ٹیکسز میں  ہوشربا اضافہ

بین الاقوامی فضائی سفرکیلئےٹکٹوں پرٹیکسزکی شرح میں اضافےکی شق منظورکرلی گئی۔

بین الاقوامی سفرکیلئےاکانومی اوراکانومی پلس ٹکٹ پر12 ہزار 500روپےٹیکس دینا ہو گا جبکہ امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اورکلب کلاس ٹکٹ پرٹیکس میں ایک لاکھ روپےتک اضافہ کیا گیا ہے۔

جبکہ یورپ کیلئے یکم جولائی سےبزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔یورپ کے فضائی سفر کیلئے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے یکم جولائی سے بزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر60 ہزار اضافی ٹیکس ہوگا دبئی، سعودیہ سمیت مڈل ایسٹ اور افریقی ممالک کے بزنس اورکلب کلاس ٹکٹس میں30 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بھارتی اداکارہ حنا خان کو تیسری اسٹیج کے چھاتی کینسر کی تشخیص

حنا خان نے اپنے مداحوں کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ میں اس وقت اپنے تمام روز مرہ زندگی کے کام صحیح طریقے سے انجام دے رہی ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی اداکارہ حنا خان کو تیسری اسٹیج 
 کے چھاتی  کینسر کی تشخیص

معروف  بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنے بارے میں پھیلے  مفروضوں کی وضاحت دی۔ 
اداکارہ حنا خان نے اپنے مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چھاتی کا کینسرتشخیص ہوا ہے جو کہ اس وقت تیسری اسٹیج پر پہنچ چکا ہے۔ 
پچھلے کچھ روز سے ایک خبر کی بازگشت تھی جس میں بھارتی اداکارہ حنا خان کی وفات کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ اس خبر کی وجہ سے اداکارہ کے چاہنے والوں میں ایک بے چینی تھی مگر اب اداکارہ نے بذات خود افواہوں کی تردید کر کے اپنے چاہنے والوں کو اصل حالات سے با خبرکر دیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by 𝑯𝒊𝒏𝒂 𝑲𝒉𝒂𝒏 (@realhinakhan)


حنا خان نے اپنے مداحوں کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ میں اس وقت اپنے تمام روز مرہ زندگی کے کام صحیح طریقے سے انجام دے رہی ہوں۔ انہوں نے نہایت حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بیماری کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہیں۔ 
ادا کارہ حنا خان نے مشہور زمانہ بھارتی ٹی وی سیریل ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ اور ٹی وی شو ’’بگ باس‘‘ سمیت کئی اور پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد 19 ملین سے زائد ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll