جی این این سوشل

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 6سوسے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای-100 انڈیکس 680 پوائنٹس یا 0.87 فیصد اضافے کے بعد بڑھ کر 78 ہزار 621 پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 6سوسے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 6سوسے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان ہے، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں 6سوسے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کے ایس ای-100 انڈیکس 680 پوائنٹس یا 0.87 فیصد اضافے کے بعد بڑھ کر 78 ہزار 621 پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ 20 جون کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2094 پوائنٹس اضافے کے بعد 78 ہزار 801 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے اگلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 1199 پوائنٹس اضافے کے بعد 80 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان برقرار نہیں رہ سکا تھا اور انڈیکس محض 9 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 810 پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل 12 جون کو بجٹ پیش کیے جانے کے بعد 14 جون کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 877 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔

جرم

باجوڑ بم دھماکے میں ہدایت اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ بم دھماکے میں ہدایت اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے

باجوڑ : خیبرپختونخوا میں بم دھماکے کے نتیجے میں سابق گورنر شوکت اللہ کے بھائی ہدایت اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہید ہدایت اللہ سینیٹر بھی رہ چکے ہیں ، ضلع باجوڑ میں سابق گورنر شوکت اللہ کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔

واقعہ ڈمہ ڈولہ میں پیش آیا جہاں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ، دھماکے میں شوکت اللہ کے بھائی ہدایت اللہ ، ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ اور نظر دین آف ناوگئی بھی شہید ہوئے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ہری پور، مسافر وین کھائی میں گر گئی، 7 افراد جاں بحق

حادثے میں 7 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہری پور، مسافر وین کھائی میں گر گئی، 7 افراد جاں بحق

ہری پور میں مسافر وین گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری وین صوابی میرا سے اسلام آباد ایئر پورٹ جا رہی تھی کہ چہکائی کے مقام پر وین تیز رفتاری کےباعث دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 7 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شدید طوفان اور بارش کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وین میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سوار تھے، زخمیوں میں متعدد کی حالت غیر ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، رانا احسان افضل

انہوں نے کہاکہ تقریبا بیالیس ہزار پرچوں فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری پر پیشرفت ہوئی ہے ۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، رانا احسان افضل

وزیراعظم کےکو آرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے کہا ہے کہ معیشت کوبہتری کی طرف گامزن کردیاگیا ہے ۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجٹیائزیشن پرکام شروع کردیا گیا ہے جس سے ٹیکس کی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ تقریبا بیالیس ہزار پرچوں فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری پر پیشرفت ہوئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll