جی این این سوشل

صحت

انسداد پولیو مہم پنجاب کے 6 اضلاع میں سوموار سے شروع ہو گی ، محکمہ صحت

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم لاہور ، راولپنڈی ، بہاولپور، لودھراں ، مظفر گڑھ اور گوجرانوالہ میں ہوگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انسداد  پولیو مہم پنجاب کے 6 اضلاع میں سوموار سے شروع ہو گی ، محکمہ صحت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی ۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پولیو مہم لاہور ، راولپنڈی ، بہاولپور، لودھراں ، مظفر گڑھ اور گوجرانوالہ میں ہوگی۔

مثبت ماحولیاتی نمونوں کےبعد گوجرانوالہ کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم 7 روزہ جبکہ دیگر اضلاع میں 5 روزہ ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو ٹیموں میں حکومتی اہلکاروں کا تناسب بڑھایا جائے گا۔

علاوہ ازیں حفاظتی ٹیکوں سے محروم بچوم کا ڈیٹا بھی فوری سسٹم میں درج کیا جائے گا۔

علاقائی

لاہور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

لاہور کے علاقوں مسلم ٹاون، اچھرہ ،شاہ جمال ،اسلام پورہ، سمن آباد، چوبرجی ،گڑھی شاہو، نسبت روڈ، گوالمنڈی،  فیروز پور روڈ کے ملحقہ علاقوں، کاہنہ، سبزہ زار، ہربنس پورہ، جوہر ٹاؤن، ، کوٹ عبدالمالک، شاہدرہ، سگیاں پل اور دیگر علاقوں میں گیس غائب ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

لاہور : لاہور میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، بیشتر علاقے گیس سے محروم ہو گئے ۔
 سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس فراہمی انتہائی کم ہونے سے شہر بھر میں گیس پریشر ڈاؤن ہو گیا جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور کے علاقوں مسلم ٹاون، اچھرہ ،شاہ جمال ،اسلام پورہ، سمن آباد، چوبرجی ،گڑھی شاہو، نسبت روڈ، گوالمنڈی،  فیروز پور روڈ کے ملحقہ علاقوں، کاہنہ، سبزہ زار، ہربنس پورہ، جوہر ٹاؤن، ، کوٹ عبدالمالک، شاہدرہ، سگیاں پل اور دیگر علاقوں میں گیس غائب ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ  غریب افراد کیلئے مہنگے سلنڈر اور لکڑیاں خریدنا ممکن نہیں، حکومت گیس کی سپلائی فوری بحال کرے،شہری گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ناشتہ اور کھانا بنانا مشکل ہو گیا ہے۔
سوئی گیس حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،شہری ان کی جانب سے گیس کی بندش کا شیڈول بھی جاری نہیں کیا گیا،شکایات سینٹرز پر شکایات کی بھر مار ہے، کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں 15 سے زائد قیدی عملے کو یرغمال بناکر فرار، ایک قیدی ہلاک

فرار ہونے والے قیدیوں میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کےجرم میں ملوث قیدی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں 15 سے زائد قیدی عملے کو یرغمال بناکر فرار، ایک قیدی ہلاک

راولاکوٹ ڈسٹرکٹ جیل سے 19 قیدی فرار ہوگئے جبکہ 1 فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، فرار ہونے والے قیدیوں میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کےجرم میں ملوث قیدی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک قیدی نے مرکزی دروازے پر موجود سنتری کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا، فرار ہونے والے قیدیوں میں غازی شہزاد نامی قیدی بھی شامل جسے سی ٹی ڈی نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

غازی شہزاد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا، غازی شہزاد گڑالہ پلندری کا رہائشی تھا، انیس قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، ایک قیدی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

راولاکوٹ میں مختلف راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی، قیدیوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام سے بین الاقوامی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کے ذریعے اقتصادی استحکام بھی حاصل ہوگا ، انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے اورشفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے ایف بی آر کے نظام کو مالی بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے انسانی مداخلت کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

انہوں نے معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے آئندہ تین سال کے دوران ٹیکس کی شرح مجموعی قومی پیداوار کے تیرہ فیصد تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll