جی این این سوشل

تجارت

بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 2024.25 بجٹ کی منظوری دیدی

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوان میں بات شروع کرتے ہوئے پیپلز پارٹی، نون لیگ قیادت اور اپوزیشن سمیت دیگر اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 2024.25 بجٹ کی منظوری دیدی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بلوچستان اسمبلی آئندہ مالی سال 2024.25کے بجٹ کی منظوری دے دی،، اسمبلی نے اس سلسلے میں 9 سو ارب روپے سے زائد مالیت کے مطالبات زر کی کی منظوری دے دی۔ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے 93 مطالبات پیش کئے اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبد الخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا ۔اس موقع پر سکیورٹی فورسز کے شہداء کےلئے بلوچستان اسمبلی میں فاتحہ خوانی کی گئی،ایوان نے کسی مخالفت کے بغیر بجٹ کی منظوری دی بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 579 ارب99 کروڑ روپے ہے جبکہ ترقیاتی اخراجات کے لیے 321 ارب مختص کئے گئے۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوان میں بات شروع کرتے ہوئے پیپلز پارٹی، نون لیگ قیادت اور اپوزیشن سمیت دیگر اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا وزیر اعلیٰ کا بجٹ اجلاس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 70 فیصد اس میں کابینہ سے منظور شدہ ہے ۔وزیر اعلی بلوچستان نے امن و امان کوبڑا چیلنج قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں اخراجات کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر اخراجات کم نہ کیے گئے اگلے 15 سال میں ترقیاتی بجٹ نہ ہونے کے برابر ہوگا ۔


انہوں نے کہا۔ کہ بلوچستان میں حکومت قیام امن کو برقرار رکھنے کے لیےہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔کوئٹہ کے نواحی علاقے شابان سے اغوا ہونے والے افراد کے حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ چیک کر کے لوگوں کو اغوا کرنا قابل مذمت ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تعلیم صحت اور امن او مان ترجیحات میں شامل ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ تعلیم کے بجٹ کو 300 فیصد اضافہ کیا گیا کوئٹہ کے تین ہسپتالوں کو نیم خود مختاری کی طرف لے جائیں گے ۔

پاکستان

پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران ،سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ کی جانب سے  بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ اپنی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران ،سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید

ایرانی پاسداران انقلاب چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی  شہید

ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداغی شہید ہوگئے، حادثہ جنگی آپریشن کے دوران پیش آیا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے جنوب مشرق میں ایک فضائی حادثہ پیش آیا جس میں ایرانی پاسدران انقلاب کے دو ارکان شہید ہوگئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کا ایک چھوٹا طیارہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے میں جنگی کارروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

فضائی حادثے میں شہید ہونے والے پاسدران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی پاسداران انقلاب کی نینوا بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی برادری،اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں،مشال ملک

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرناچاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی برادری،اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں،مشال ملک

معروف کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ اور امن اور ثقافت کی تنظیم کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے ایک بار پھر عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے گرفتار خاوند کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

وہ پیر کے روزاسلام آباد میں اپنی بارہ سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

مشال ملک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت کا نوٹس لے جو بھارتی مظالم، غیر قانونی گرفتاری اور جیل میں طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرناچاہیے۔

مشال ملک نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو خط لکھا ہے جس میں یاسین ملک کو بھارت کے ہاتھوں عدالتی قتل سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو انتہائی غیر صحت بخش ماحول میں رکھا گیا ہے اور انہیں طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll