جی این این سوشل

موسم

بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں شدید بارشوں سے 30لاکھ افراد محصور ہو کر رہ گئے

فینی اور نواکھلی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے تو  کچھ علاقوں میں بجلی  کی ترسیل منقطع رہی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں شدید بارشوں سے 30لاکھ افراد محصور ہو کر رہ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں شدید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی  سے پیدا ہونے والے سیلاب سے ایک شخص ہلاک گیا، جبکہ  30 ​​لاکھ افراد محصور ہو کر رہ گئے۔

تیس لاکھ افراد سیلاب کی وجہ سے پھنسے ہوئے  ہیں تو بتایا گیا  ہے کہ ایک حاملہ خاتون سیلابی پانی میں بہہ کر جان کی بازی ہار گئی۔

ڈیلی سٹار اخبار کے مطابق گزشتہ روز سے 8  علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

فینی اور نواکھلی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے تو  کچھ علاقوں میں بجلی  کی ترسیل منقطع رہی۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ 1988 کے بعد اتنی شدید بارشیں نہیں دیکھی گئی تھیں اور "گزشتہ 37 سالوں کی بدترین سیلابی تباہی  ہوئی ہے۔"

پاکستان

پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن: 7کوہ پیماؤں کو بچا لیا

کوہ پیما ئی ٹیم 20,100 فٹ کی بلند چوٹی پر چڑھائی کے دوران شدید موسمی حالات اور ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنس کا شکار ہوگئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن: 7کوہ پیماؤں کو بچا لیا

گلگت بلتستان:پاک فوج نے ایک بار پھر اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے ایک دشوار گزار علاقے میں پھنسے 7کوہ پیماؤں کو کامیابی سے بچا لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک بین الاقوامی کوہ پیمائی ٹیم جو تین روسی اور چار پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل تھی، 20,100 فٹ کی بلند چوٹی پر چڑھائی کے دوران شدید موسمی حالات اور ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنس کا شکار ہوگئی۔ شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی وجہ سے یہ کوہ پیما اپنی جان بچانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

اس خطرناک صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ کوہ پیماؤں نے فوری طور پر پاک فوج سے مدد کی درخواست کی۔ پاک فوج نے بغیر کسی تاخیر کے ایک ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرہ علاقے میں پہنچ کر کوہ پیماؤں کو محفوظ مقام پر منتقل کر لیا۔

ریسکیو آپریشن میں شامل پاک فوج کے اہلکاروں نے انتہائی مشکل حالات میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس آپریشن کو کامیاب بنایا۔ تمام کوہ پیماؤں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ اس کامیاب ریسکیو آپریشن پر تمام کوہ پیماؤں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد : بلدیاتی الیکشن مؤخر ہونے کا خطرہ

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے ترمیم کی جائے گی، قانون سازی کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد : بلدیاتی الیکشن مؤخر ہونے کا خطرہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بلائے گئے اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے ترمیم کی جائے گی، قانون سازی کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرچکا ہے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نریندر مودی کے طیارے کا پاکستانی حدود استعمال کرنے کا انکشاف

طیارہ اسلام آباداورلاہورکےایئرکنٹرول ایریاسےگزرا،بھارتی وزیراعظم کاطیارہ لاہور سے ہوتا ہوا امرتسرمیں داخل ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نریندر مودی کے طیارے کا پاکستانی حدود استعمال کرنے کا انکشاف

بھارتی وزیراعظم مودی کے طیارے کاپاکستانی فضائی حدود استعمال کرنیکا انکشاف ہوا ہے۔
 سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کےطیارےنےپاکستان کی فضائی حدوداستعمال کی،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پولینڈ سے دہلی جارہے تھے ،طیارہ صبح سوادس بجےپاکستان کی حدود میں داخل ہوا۔سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی کا طیارہ 11بج کر ایک منٹ پربھارت میں داخل ہوا، بھارتی وزیراعظم کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا،بھارتی وزیراعظم کا طیارہ چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا ۔
طیارہ اسلام آباداورلاہورکےایئرکنٹرول ایریاسےگزرا،بھارتی وزیراعظم کاطیارہ لاہور سے ہوتا ہوا امرتسرمیں داخل ہوا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll