جی این این سوشل

علاقائی

اسلام آباد : فیکٹری کی چھت گرنے سے5 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ملبے کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد : فیکٹری کی چھت گرنے سے5 مزدور  ملبے تلے دب کر جاں بحق
اسلام آباد : فیکٹری کی چھت گرنے سے5 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

اسلام آباد : اسلام آباد کے علاقے ہمک میں واقع ایک فیکٹری کی چھت اچانک گرنے سے ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 7مزدور ملبے تلے دب گئے۔ 5 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ملبے کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے 2مزدوروں کو نکال لیا۔

 

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ 

اس وقت تک حادثے کی اصل وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف  اور ایک  کا تعلق  کراچی سے تھا۔

کھیل

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز،طلباء کی اسٹیڈیم میں انٹری فری

طلباکسی بھی وی آئی پی اورپریمیم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے، پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز،طلباء  کی  اسٹیڈیم میں انٹری  فری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ میں طلبا کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلباکو تعلیمی ادارے کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا، طلباکسی بھی وی آئی پی اورپریمیم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق طلبا کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا، راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

یوٹیلیٹی اسٹورز کو آئی ایم ایف کی ہدایات پر بند کیا جا رہا ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر  وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کے بعد وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے یوٹیلٹی اسٹورز ایسوسی ایشن درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار مزمل رفیق کی جانب سے آصف شہزاد ساہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار عرصہ 10 سال سے یوٹیلیٹی اسٹور کا ملازم ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز ایک منافع بخش ادارہ ہے جو 2 ارب روپے منافع کما رہا ہے اور سالانہ 25 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو آئی ایم ایف کی ہدایات پر بند کیا جا رہا ہے، عدالت حکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کے مراسلے کو غیر قانونی قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک حکومت کے یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کے اقدام پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پوار نہ ہونے کی وجہ سے جمعہ تک ملتوی

ہمارے انہی رویوں کی وجہ سے پارلیمان کا وقار کم ہوتا ہے، رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پوار نہ ہونے کی وجہ سے جمعہ تک ملتوی

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر ہو گیا۔ اپوزیشن رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر حکومت مطلوبہ ارکان کی تعداد پوری کرنے میں ناکام رہی ، اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا ۔ 

قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمر نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنا تھا تاہم وزیر برائے آبی وسائل مصدق ملک ایوان میں موجود نہیں تھے،نوید قمر نے کہا اگر ممبران اجلاس میں ساڑھے 11 بجے موجود ہونے کے پابند ہیں تو وزراء کی بھی ڈیوٹی ہے کہ ایوان میں جواب دینے کے لئے موجود ہوں۔ ہمارے انہی رویوں کی وجہ سے پارلیمان کا وقار کم ہوتا ہے۔ اگر حکومت ہمیں سنجیدہ نہیں لے گی تو دنیا کیسے ہمیں سنجیدہ لے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج سیشن کی وجہ سے کابینہ اجلاس کو ری شیڈول کرکے دس بجے کیا گیا، وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق متعلقہ وزیر کو ایوان میں موجود ہونا چاہئیے تھا۔ اگر نوید قمر دس پندرہ منٹ کا وقت دیں تو میں پیغام بھیج کر وزیر کو بلوا لیتا ہوں ۔

اپوزیشن رکن اورنگزیب کھچی نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر کورم کی نشاندہی کر دی ۔ گنتی کرانے پر کورم پورا نہ نکلا اور اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll