دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز ختم ہونے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان 5 نمبر پر آگیا ۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے سے پاکستان کی 2 درجے بہتری ہوئی اور پاکستان ساتویں سے پانچویں پوزیشن پر آگیا۔ جبکہ جنوبہ افریقہ اور سری لنکا ایک ایک درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر آگئے۔
Pakistan gain eight rating points to jump to No.5 in the @MRFWorldwide ICC Test Team Rankings after the #PAKvSA series ? pic.twitter.com/l05HwixTd0
— ICC (@ICC) February 8, 2021
آئی سی سی رینکنگ میں نیوزی لینڈ بدستور سرفہرست ہے ، اس کے بھارت دوسرے ، آسٹریلیا تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کا آٹھواں اور بنگلہ دیشن کا نواں نمبر ہیں۔
اس سے قبل راولپنڈی: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 95 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا، قومی ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ساؤتھ افریقہ کو وائٹ واش جب کہ دوسری بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دی ہے۔
Pakistan take the series 2-0!
— ICC (@ICC) February 8, 2021
Hasan Ali took a match-haul of 10 wickets to lead the side to their first Test series win against South Africa since 2003!#PAKvSA ➡️ https://t.co/dHR9CvAE8T pic.twitter.com/JmlVXXkopY
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز ابتدائی اوورز میں ہی حسن علی نے پاکستان کو دو کامیابیاں دلوائیں۔ وین ڈار ڈاسن کو 48 اور فاف ڈپلسی 5 رنز پر آؤٹ ہوئے تاہم ایڈم مارکرم اور ڈمبا باوما نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 106 رنز کی شراکت قائم کی۔ مارکرم نے شاندار سنچری اسکور کی تاہم نئی گیند ملتے ہی حسن علی نے مارکرم کو 108 رنز پر پویلین بھیج دیا اور اگلے ہی گیند پر کپتان کوئنٹن ڈی کاک کو بھی آؤٹ کردیا۔
اسی طرح دونوں فاسٹ بالرز نے جنوبی افریقہ کی پوری بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ حسن علی نے دوسرے ٹیسٹ میں کل 10 وکٹیں اپنے نام کیں۔ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جب کہ قومی ٹیم دوسری اننگز میں 298 رنز پر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 10 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 10 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل






