محکمہ موسمیات کی لاہور میں گرم اور خشک موسم رہنے کی پیشگوئی 

 شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 20th 2024, 9:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ موسمیات کی لاہور میں گرم اور خشک موسم رہنے کی پیشگوئی 

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بھی گرم اور خشک موسم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔لاہور شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور کی فضائی آلودگی بھی تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ شہر کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر قرار دے دیا گیا ہے۔ سموگ کی اوسط شرح 139 پر پہنچ چکی ہے۔