جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب بھر میں 2 دن کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی 

پنجاب حکومت نے صوبے میں دودن کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے جلسے،جلوسوں اور ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کر دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب بھر میں 2 دن کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دو دن کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ،صوبائی محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں دودن کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے جلسے،جلوسوں اور ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کر دی ۔ 
اس حوالے سے پنجاب کے محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ،ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن وامان  کے قیام اور املاک کے تحفظ کو مدنظررکھتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کا اطلاق  پنجاب بھر میں18 اکتوبر جمعہ سے  لے کر 19 اکتوبر ہفتہ تک ہو گا ۔ 

پاکستان

پی ٹی آئی نے کبھی برداشت نہیں دکھائی،دوسرے کا مؤقف نہیں سنا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرار پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے کبھی برداشت نہیں دکھائی،دوسرے کا مؤقف نہیں سنا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی اختلاف کو دشمنی میں بدلنے کی روایت ڈالی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے طالبعلموں کے ذریعے امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی، عوام کے سامنے یہ تمام حقائق رکھ دیئے ہیں، ہتک عزت قانون کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی برداشت نہیں دکھائی،دوسرے کا مؤقف نہیں سنا، آ پ کو انکی تقریر میں کبھی اسرائیلی مظالم کا ذکر نہیں ملے گا، پی ٹی آئی نے فلسطین پر بلائی اے پی سی میں شریک ہونے سے انکار کردیا، ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمیشہ اپنی تقریروں میں زہر اگلتی ہے، یہ آرمی چیف، ایجنسیوں اور سیاستدانوں کے خلاف بات کرتے ہیں، یہ فلسطین پر بات نہیں کرتے کیونکہ دوسری طرف ان کا تعلق ہے، ایس سی او پر لشکر کشی میں ان کی جماعت میں اختلاف تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری تلخی اور سیاسی اختلاف کی ایک تاریخ ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر سب سے پہلے نواز شریف ہسپتال پہنچے، ان کے لیڈر نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمنی میں بدلا، نواز شریف نےہمیشہ رواداری کی سیاست کو فروغ دیا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرار پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سابق وزیر اعظم حسینہ واجد سمیت 45 رہنماؤں کے  وارنٹ گرفتاری جاری

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے حسینہ واجد سمیت عوامی لیگ کے 45 رہنماوٗں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق وزیر اعظم حسینہ واجد سمیت 45 رہنماؤں کے  وارنٹ گرفتاری جاری

حسینہ واجد کی مشکلات میں اضافہ، بنگلہ دیش ٹربیونل نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے وراںٹ گرفتاری جاری کر دیے

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد سمیت عوامی لیگ کے 45 رہنماوٗں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، حسینہ واجد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اگست میں عوامی مظاہرین پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

بنگلہ دیش کےمقامی اخبار کے مطابق بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نےصحافیوں کو بتایا ہے کہ عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو گرفتار کر کے انہیں 18 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حالیہ اگست میں طلباء تحریک کے نتیجے میں ہونے والے پر تشدد عوامی مظاہروں کے بعد اقتدار سے الگ ہو کر بھارت فرار ہو گئی تھیں، جس کے بعد بنگلہ دیش میں ڈٓاکٹر محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔

عبوری کی حکومت کی جانب سے بھارت سے بار بار مانگ کی جا رہی تھی کہ وہ حسینہ واجد کو واپس بنگلہ دیش کے حوالے کرے، تاہم آج بنگلہ دیش کے ایک ٹربیونل نے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت ، زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت میں 25 اکتوبر اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسداد دہشتگردی عدالت ، زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت نے زرتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے زرتاج گل، عامر مغل کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار مصروف عباسی ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت ملزمان کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

عدالت نے زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے زرتاج گل کی ضمانت میں 25 اکتوبر اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll