جی این این سوشل

تجارت

مہنگائی کی شرح میں 4.9 فیصد کمی ہوئی رپورٹ

بلومبرگ کے مطابق غذائی ایشیاء کی رسد میں اضافے اور طلب پوری ہونے سے آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں مزید کمی آئے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں 4.9 فیصد کمی ہوئی رپورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 4.9 فیصد کمی آئی ہے جو پچھلے ساڑھے چھ سال میں سب سے زیادہ کمی ہے ۔

پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق اس سال اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 7.2 تھی ۔

مہنگائی میں اس کمی سے مالیاتی امور میں مزید آسانی پیدا ہوگی ، کاروبار اور صنعتوں کیلئے درکار سرمائے میں مزید کمی آئے گی اور حکومت کیلئے قرضوں کی فراہمی سے متعلق بچتوں میں اضافہ ہوگا جس سے آئندہ چند مہینوں میں مالیاتی توازن میں بہتری یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

بلومبرگ کے مطابق غذائی ایشیاء کی رسد میں اضافے اور طلب پوری ہونے سے آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں مزید کمی آئےگی ۔

کھیل

انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان نے یو اے ای کو 69 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کی جانب سے عبد السبحان نے 6 جبکہ محمد احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان نے یو اے ای کو 69 رنز سے شکست دے  کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات  کو 69 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں پر 245 رنز ہی بنا سکی۔ 

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈی سوزا 84  اورمحمد ریان 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عبد السبحان نے 6 جبکہ محمد احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس قبل متحدہ عرب امارات نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 314 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان 132 اور محمد ریاض اللہ 106رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ملائیشیا، تھائی لینڈ میں  سیلاب کی تباہ کاریاں ،19 افراد ہلاک

تھائی لینڈ حکومت  کی جانب سے  6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا، تھائی لینڈ میں  سیلاب کی تباہ کاریاں ،19 افراد ہلاک

ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں  ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد حادثات سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے مملاک  ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے   دونوں ممالک سیلابی صورتحال کا سامنا  کر رہے  ہے۔

سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر  مجبور ہیں اور حادثات میں اب تک  19 افراد  ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی  میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں اب تک ایک لاکھ 22 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے جب کہ تھائی لینڈ میں بھی 13 ہزار افراد اپنے علاقے چھوڑ کر کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب تھائی لینڈ حکومت  کی جانب سے  6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور 5 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت سیلابی صورتحال سے متاثر ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کل ون واٹر سمٹ میں شرکت کیلئے ریاض جائیں گے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آبی وسائل کے پائیدار انتظام کے لیے بامعنی بین الاقوامی تعاون پر بھی زور دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کل ون واٹر سمٹ میں شرکت کیلئے ریاض جائیں گے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کل “ون واٹر سمٹ” میں شرکت کیلئے ریاض جائیں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کی مشترکہ سمٹ کا مقصد عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے، سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم  گول میز اجلاس سے خطاب کریں گے، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تازہ پانی کے وسائل اور آبی زمینوں کے تناظر میں بحالی اور تحفظ پر توجہ دی جائے گی، وزیر اعظم آب و ہوا سے پیدا ہونے والے سیلابوں، آبی وسائل اور ماحولیاتی نظام پر گرمی کے دباؤ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آبی وسائل کے پائیدار انتظام کے لیے بامعنی بین الاقوامی تعاون پر بھی زور دیں گے، سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی دو طرفہ ملاقاتیں اور مصروفیات بھی متوقع ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll