- Home
- News
شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا
دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 4 گوجرہ سے ملتان،موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی اورایم 1 رشکئی سے برہان تک بند کردی گئی
شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 4 گوجرہ سے ملتان،موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی اورایم 1 رشکئی سے برہان تک بند کردی گئی ۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹر وے ایم 3 سمندری سے درخانہ اور ایم 4 عبدالحکیم سے خانیوال تک بند کی گئی۔موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
موٹر وے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں،عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں،تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
حکومت اقلیتوں کے حقوق کے لئے بھرپور کوشاں ہے، وزیر اطلاعات
- 7 منٹ قبل
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے والوں کاشکریہ اداکرینگے، شیخ وقاص اکرم
- 16 منٹ قبل
اسرائیلی جنگی بربریت جاری ، 24 گھنٹوں میں مزید 27 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل
شکار پور : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل شہید
- ایک گھنٹہ قبل
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل
نواز شریف کی سالگرہ کے لیے 125 پاؤنڈ کا کیک جاتی امرا پہنچا دیاگیا
- 42 منٹ قبل