کچھ لوگ شہرت کے لیے ایسی حرکات کرتے ہیں، جو کہ بہت افسوسناک ہے،میزبان متھیرا


پاکستان کی نامور ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا نے بغیر اجازت وڈیو بنانے اور اسے شیئر کرنے پر سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان پر سخت تنقید کی ہے۔
متھیرانے کامیڈی سنگر چاہت فتح علی خان پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بے باکی کو غلط انداز میں لینا یا ان کی ذاتی حدوں کو پار کرنا ناقابل قبول ہے۔
انہوںنے وضاحت کی کہ یہ وائرل وڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے عجیب اینگل سے بنائی گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو ہمیشہ عزت دیتی ہیں لیکن چاہت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔
میزبان و ماڈل نے مزید کہا کہ ، "بولڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی مجھے گلے لگائے یا پشت پر ہاتھ رکھے، یہ سب حد سے تجاوز ہے، اور ایک باشعور انسان ایسی حرکت نہیں کرے گا۔"
انہوںنے مزید کہا کہ چاہت فتح علی خان نے وڈیو ہٹانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک نہ وڈیو ہٹائی گئی ہے اور نہ معافی مانگی گئی، جس پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ شہرت کے لیے ایسی حرکات کرتے ہیں، جو کہ بہت افسوسناک ہے۔
میزبان نے اپنے مداحوں کو متنبہ کیا کہ وہ انہیں نہ گلے لگانے کی کوشش کریں اور نہ ہی ہاتھ ملانے کی، کیونکہ ان کی ذاتی حدود ہیں جن کا احترام ضروری ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل چاہت فتح علی خان نے متھیرا کے شو میں مہمان کی حثیت سے شرکت کی تھی، پروگرام کی ایک ویڈیو چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں چاہت فتح کی جانب سے متھیرا کو گلے لگانے کی کوشش اور ان سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان کی حرکات پر متھیرا غیر آرام دہ ہیں اور خود کو ان سے دور کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 17 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 14 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 15 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 17 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 12 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 17 hours ago






