شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا لیکن پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے


خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
کرک میں بہادرخیل کی پولیس چوکی پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس میں 2 پولیس اہلکار موقع پر شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں۔
حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق 4 زخمی پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں ایک اور پولیس اہلکار تیمور حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 3 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کر دیا گیا ہے اور تینوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، سید نور اور آمنہ مفتی نے فلمی صنعت میں صنفی تفاوت کو اجاگر کیا
- 2 گھنٹے قبل

بھارت نے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ، اٹاری چیک پوسٹ بند ، پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل
فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی،فضل الرحمان نے ملین مارچ کا اعلان کردیا
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیرخزانہ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا
- ایک گھنٹہ قبل

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، بھارت کی سازش بے نقاب
- 41 منٹ قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانزکوشکست دیدی
- 25 منٹ قبل

پنجاب حکومت کا راشن کارڈ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
- 19 منٹ قبل
زمبابوے پاکستان سے 12 سپر مشاق طیارے خریدے گا
- 21 منٹ قبل

بھارتی اقدامات : قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب
- 32 منٹ قبل

تمام تر سیکورٹی انتظاما ت کے باوجود بھارت حملہ روکنے میں ناکام ، بھارتی سیکورٹی پر سوالیہ نشان
- 6 گھنٹے قبل

انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کلچرکے زیر اہتمام ٹیلی وژن میں صنفی عدم توازن کانفرنس کا انعقاد
- 5 گھنٹے قبل

خیبر پختونخواہ : ضلع تورغر میں رواں سال کا ساتواں پولیو کیس رپورٹ
- 6 گھنٹے قبل