لفٹ اوپر سے نیچے آتے ہوئے گری،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی زخمی کو بہت شدید چوٹ نہیں آئی ۔


لاہور کے میوہسپتال میں لفٹ گرنے سے 11 نرسیں زخمی ہو گئیں۔
وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال میں لفٹ گرنے کا نوٹس لے لیا اور ایم ایس پروفیسر فیصل مسعود کو واقعہ کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں نصب لفٹ گری،لفٹ گرنے سے 11 زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں میں ہیڈ نرسز شازیہ منیر ، ایسٹر روف ،ہیڈ نرس فرحانہ جبیں ، نجمہ پروین اور عابدہ پروین شامل ہیں،ان کے علاوہ چارج نرس روبینہ زیدی ، ارم شہزادی ، ثمینہ اقبال ،طالبہ مریم رمضان ، سپروائزر نورین امین ، اٹینڈنٹ سونیا ممتاز بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
ابتدائی انکوائری کے مطابق لفٹ فنی خرابی کی وجہ سے گری ،آرتھوپیڈک سرجری میں جولائی 2023 میں لفٹ نصب کی گئی تھی،شہری کاکہناتھا کہ لفٹ سے ایک دن پہلے سے آوازیں آرہی تھیں۔
لفٹ اوپر سے نیچے آتے ہوئے گری،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی زخمی کو بہت شدید چوٹ نہیں آئی ۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کی تیاریاں شروع
- 12 گھنٹے قبل

امریکی صدر ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو برطرف کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا پنجاب میں "مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز" متعارف کروانےکافیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

اینٹی نارکوٹکس فورس کا کریک ڈاؤن جاری، مختلف کارروئیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 88 کلومنشیات برآمد
- 2 گھنٹے قبل

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ طور پرکس سے شادی کی؟
- 14 منٹ قبل

کرک: تھانہ خرم کے ایس ایچ او پرنامعلوم افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

نوکری کا جھانسہ دیکر ملزموں کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

ایکسائز پولیس پشاورکی کارروائی ،گردہ فروش گروہ گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

اوکاڑہ میں گمبر پھاٹک کے قریب مال بردار گاڑی پٹڑی سے اتر گئی
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز سنیارٹی لسٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

سال 2024 میں کتنے پاکستانیوں نے دبئی میں کمپنیاں بنائیں؟رپورٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل