جولائی 2024 سے فروری 2025 تک پاکستان کی 1.2 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹس ہوئی ہیں


پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا جس کا اعلان دبئی میں پاکستانی کمرشل اور ٹریڈ قونصلر علی زیب نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 سے لے کر فروری 2025 تک پاکستان کی 1.2 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹس متحدہ عرب امارات کیلئے ہوئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد اضافہ ہیں۔
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں سحور محفل کا مقصد دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹرڈ دیگر ممالک کی بزنس کونسلز اور غیر ملکی سفارتکاوں کو پاکستان ٹریڈ شو کیلئے شرکت کیلئے دعوت دینا تھا۔
پاکستان قونصل جنرل دبئی حسین محمد اور چیئرمین پاکستان بزنس قونصل دبئی شبیر مرچنٹ نے غیر ملکی مندوبین کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
پاکستان قونصل جنرل دبئی حسین محمد نے غیر ملکی مندوبین کو پاکستان میں ٹریڈ شو میں شرکت کرنے ولے خواہشمند سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
چیئرمین پاکستان بزنس قونصل دبئی شبیر مرچنٹ نے بتایا کہ دبئی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا وفد لاہور میں میگا ٹریڈ شو میں شرکت کرے گا۔
واضح رہے کہ لاہور میں ہیلتھ، انجینئرنگ، اینڈ منرلز شو (ایچ ای ایم 2025) کا چوتھا ایڈیشن 17 سے 19 اپریل 2025 تک منعقد ہو گا۔

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 5 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- ایک دن قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 6 گھنٹے قبل

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- ایک دن قبل

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 4 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 6 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- ایک گھنٹہ قبل









