Advertisement
علاقائی

کو ئٹہ : احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف میں متعدد راستے بند

کوئٹہ میں عیدی چوک، زرغون روڈ، جعفر خان جمالی روڈ اور ختم نبوت چوک سمیت مختلف مقامات پر کنٹینرز کھڑے کر کے راستے بند کیے گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Mar 24th 2025, 4:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کو ئٹہ : احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف میں متعدد راستے  بند

کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف میں متعدد راستے کنٹینرز لگا کر بند کررکھے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوئٹہ میں عیدی چوک، زرغون روڈ، جعفر خان جمالی روڈ اور ختم نبوت چوک سمیت مختلف مقامات پر کنٹینرز کھڑے کر کے راستے بند کیے گئے ہیں۔

ریڈ زون میں گورنر ہاؤس، وزیر اعلیٰ ہاؤس، سیکریٹریٹ اور دیگر اہم سرکاری عمارتیں اور رہائش گاہیں واقع ہیں جن کی حفاظت کے پیش نظر یہ حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اقدامات سیکیورٹی خدشات اور کسی بھی ممکنہ احتجاج کے پیش نظر کیے گئے ہیں تاکہ ریڈ زون میں موجود حساس عمارتوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

راستوں کی بندش کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

Advertisement