مختصر دورے میں وزیراعلیٰ مریم نواز نےسروسز ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا،ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے علاج کا مشاہدہ کیا


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آفس سے واپسی پر اچانک سروسز ہسپتال پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے مریضوں کو دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ نےسروسز ہسپتال کے انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔
مختصر دورے میں وزیراعلیٰ مریم نواز نےسروسز ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا،ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے علاج کا مشاہدہ کیااور تیمارداروں سے ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا جبکہ زیر علاج مریضوں سے بات چیت کی ،انہوں نے خواتین سے مصافحہ کیا اور حال چال دریافت کیا۔
مریم نواز نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح اور میو ہسپتال میں ایکشن لینے سے ہسپتالوں کے حالات میں بہت بہتری آئی،جناح ہسپتال میں ادویات ڈبوں میں بند پڑی تھی لیکن مریضوں کو نہیں مل رہی تھیں، فوری ایکشن کی وجہ سے مریضوں کو ریلیف ملا،سروسز ہسپتال سے خوش ہوکر جارہی ہوں، کسی نے نہیں کہا کہ ادویات باہر سے لانی پڑی، مریضوں کو انتظار بھی نہیں کرنا پڑتا،ہسپتالوں میں اناونسمنٹ ہورہی ہیں حکومت مفت میڈیسن دے رہی ہے اگر آپ سے کوئی آپ سے پیسے لے تو آپ نے نہیں دینے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ادویات فراہم کرنا حکومت کا کام ہے، مریضوں نے میڈیسن بازار سے نہیں لینی،ہسپتالوں میں کیبنٹ رکھوادیئے ہیں، مریضوں کو نظر آتا ہے کہ جو ادویات چاہیے وہ یہاں دستیاب ہیں، میرے کام پنجاب کے عوام کے مفاد میں بہترین فیصلے کرنا ہے، اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے ہسپتالوں کو چیک کرنا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ کا م نہیں کرے گا تو نیچے والے لوگ کیسے کام کریں گے،فیلڈ میں جاکر حالات کا جائزہ لینا وزیراعلیٰ کا کام ہے، آفس میں کرسی پر نہیں بیٹھ سکتی،وزیراعلی کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہنا نہیں۔

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی
- 6 گھنٹے قبل
گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانے قتل کا راز کھل گیا
- 8 گھنٹے قبل

ڈپلومیسی فورم سے وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب ، تعلیم کے شعبے میں انقلابی وژن پیش
- 6 گھنٹے قبل

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
- 8 گھنٹے قبل

یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا مسلم لیگ (ق)کی نئی منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور نائیجیریا کا سکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم
- 2 گھنٹے قبل
پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ
- 2 گھنٹے قبل
امریکی کانگریس مین جیک برگمین کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب
- 6 گھنٹے قبل