Advertisement

جوہری تنازع: امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات آج عمان میں ہوں گے

ایرانی وزارت خارجہ نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ حقیقی اورمنصفانہ معاہدہ چاہتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 12th 2025, 8:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
جوہری تنازع: امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات آج عمان میں ہوں گے

تہران:جوہری تنازع پر امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات آج عمان میں ہوں گے۔ 
ایرانی میڈیا کے مطابق ان مذاکرات کا محور ایک نئی نیوکلیئر ڈیل کا قیام ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی مندوب اسٹیووٹکوف ان مذاکرات میں بلواسطہ طور پر شریک ہوں گے۔
مذاکرات کے حوالے سےامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہماراموقف واضح ہےایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں،جبکہ ایرانی وزارت خارجہ نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ حقیقی اورمنصفانہ معاہدہ چاہتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات براہ راست ہوں گے اور امریکا اس امر کو یقینی بنائے گا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
اسٹیووٹکوف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد ایرانی حکام سے مذاکرات کے لیے عمان پہنچے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے پر روس کی مدد بھی لی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نیوکلیئر پروگرام محدود کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی تھی اور خبردار کیا تھا کہ اگر بات چیت ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی جس کی قیادت اسرائیل کرے گا۔

Advertisement