جی این این سوشل

تجارت

این-آر-ایس-پی مائیکرو فنانس بینک اور مائی ٹی ایم پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین بینکنگ سروسز کے اشتراک کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد

لاہور/ بہاولپور: 7 جولائی 2021 کو این-آر-ایس-پی بینک کے ہیڈ کوارٹر بہاولپور میں ،چیف ایگزیکٹو آفیسر وپریذیڈینٹ NRSP مائیکرو فنانس بینک ظہور حسین خان اور سی-ای-او MYTM پرائیویٹ لمیٹڈ ڈاکٹر زین فاروق نے بینکنگ سروسزکے باہمی اشتراک کے معاہدے پر دستخط کیے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کے 83 فیصد ایسے افراد کو اس سسٹم میں لایاجا سکےجو  ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم نہیں رکھتے  یا رکھتے ہوئے استعمال نہیں کرتے ۔
پاکستان کے 83 فیصد ایسے افراد کو اس سسٹم میں لایاجا سکےجو ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم نہیں رکھتے یا رکھتے ہوئے استعمال نہیں کرتے ۔

 

 

یہ بھی پڑھیں :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

 

 

 

اس پروجیکٹ میں NRSP بینک  "MYTM" کے  پلیٹ فارم کے ذریعہ صارفین کو ڈیجیٹل بینکنگ سروسز فراہم کرتے ہوئے ترقی کے نئے سفر پر گامزن ہو گا۔ دونوں ادارے لوگوں کی ٹیکس نیٹ میں شمولیت اور ڈیجیٹل بینکاری کے حوالے سے  شعور  بیدار کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں گے,تاکہ پاکستان کے 83 فیصد ایسے افراد کو اس سسٹم میں لایاجا سکےجو  ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم نہیں رکھتے  یا رکھتے ہوئے استعمال نہیں کرتے ۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی خاتون جس کے آگے سپرپاور امریکہ کا صدر بھی جھکنے پر مجبور ہوگیا

 

 

اس تقریب میں NRSP بینک کی جانب سے،ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ/ہیڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی , قاسم نصیر(سینئر وائس پریذیڈنٹ/سینئر مینیجر بزنس ٹیکنالوجی اور کاشف جمال(سینئر وائس پریذیڈنٹ/سینئر مینیجر برانچ لیس بینکنگ) نے بھی شرکت کی، جبکہ MYTM کمپنی کی جانب سے شامل ہونے والے دیگر افراد میں جواد محمود(چیف آپریٹنگ آفیسر)،عثمان خان(چیف ٹیکنالوجی آفیسر)،سید ریاض(ہیڈ آف پارٹنر شپ،پراڈکٹ اینڈ اسٹریٹیجی)،سید عاطف عباس(ہیڈ آف برانچ لیس بینکنگ),سرور اعوان(مینیجر آپریشنز اینڈ پارٹنر شپ)،اسد اعجاز(کسٹمر ایکسپیرئنس لیڈ) اور محمد معاذ مرزا(فنانشل اینالسٹ) شامل تھے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

 یہ بھی پڑھیں :کورونا کی ایک اورنئی خطرناک قسم "لیمبڈا " سامنے آگئی

 

 

این-آر-ایس-پی کا شمار پاکستان میں چھوٹے قرضہ جات دینے والے بینکوں میں سر فہرست ہے۔بینک کا مقصد غریب اور پسماندہ طبقے کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے جس میں چھوٹے گھریلو کاروباری افراد اور دکاندار بھی شامل ہیں۔اس کے ساتھ NRSP اپنے  سرکاری و نجی کارپوریٹ صارفین کو بہترین بینکنگ سروسز  بھی فراہم کرتا ہے۔ مائی ٹی ایم دکانداروں اور تاجروں کو بیک وقت ایک ایساڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرنے جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی مالی ضروریات کو آسان قرضہ جات کے ذریعے پورا کر پائیں گے، اس کے لیے انہیں روایتی بینکاری کے پیچیدہ مراحل سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

دکانداروں کو مہیا کیے گئے اس پلیٹ فارم پر صارفین بغیر سمارٹ فون کے یوٹیلیٹی بل، بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کے ٹکٹس,ایئر ٹکٹس، سینما ٹکٹس اور دیگر پراڈکٹس خرید سکتے ہیں۔اس کے ساتھ کسی بھی MYTMدکان پر آسان قرضہ جات کی درخواست یا اقساط کی ادئیگی بھی باآسانی کی جا سکے گی۔ MYTM ایک ہائبرڈ ماڈل کے ساتھ مارکیٹ میں آرہا ہے جس میں صارفین کے لیے Cash-based اور Cashless دونوں طرح کے لین دین کی سہولت بیک وقت فراہم کی گئی ہے۔ MYTM  کا مقصد اپنے دکان نیٹ ورک کے ذریعہ صارفین کا اعتماد بحال کرنا ہے،کمپنی کا ہدف سال 2030 تک ایک لاکھ سے زائد دکانوں کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کرنا ہے۔

 

پاکستان

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیے،ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکٹر ذاکر نائیک  کی  جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان  سے ملاقات

متاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے، اس موقع پر ان کے صاحبزادے  بھی ہمراہ تھے ۔

مولانا فضل الرحمان نے اعلیٰ سطح کےوفد کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کااستقبال کیا ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ  نے ہمارے  گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی، جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے ، کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں، عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد واتفاق مشترکہ ہدف ہے ،ڈاکٹرصاحب یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔

ڈاکٹرذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی،کل کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا،میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا،پھر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب اچھا پیشہ دعوت کا ہے،مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں،مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ میں اپنائیت محسوس کر رہا ہوں ۔

مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دیے،ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا۔


ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی۔

اس موقع پر مولانا عبد الغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، مولانا امجد خان ،اسلم غوری ، مولانا عبدالواسع ، مولانا راشد سومرو بھی موجود تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات

ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات  کی ۔

علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔ علی امین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے کانفرنس روم میں ملاقات کروائی گئی،ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی،ملاقات میں ملکی،پارٹی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ قلعہ کالر والا میں دیرینہ دشمنی پرفائرنگ سے 7 افراد کے قتل کردیئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرنہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  نوٹس لیتے ہوئے   آر پی او گوجرانوالہ سے  رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ   سفاک ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،  مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

 ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پی پسرور، ایس ایچ او قلعہ کالر والا اور سی آئی اے کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود،  شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔

ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ   ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، جلد از جلد گرفتار کر لایا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll