Advertisement

اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی، حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید

اسرائیل فورسز نے خان یونس، رفاہ، شمالی غزہ، المواسی اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 22 days ago پر Apr 21st 2025, 9:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی، حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید

اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی، حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

اسرائیل فورسز نے خان یونس، رفاہ، شمالی غزہ، المواسی اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل نے غزہ میں میڈیکل ٹیم کے امدادی ورکرز پر حملہ کر دیا، 15 کارکن شہید جبکہ متعدد ایمبولینس بھی تباہ ہوگئیں۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے 23 مارچ کو غزہ میں طبی کارکنوں کے قافلے پر فائرنگ اور 15 کارکنوں کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ایک کمانڈر کو برطرف کر دیا ہے، جبکہ ایک اور افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔ فوج نے اس واقعے کو ’آپریشنل غلط فہمی‘ اور ’احکامات کی خلاف ورزی‘ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

23 مارچ کو غزہ میں ریڈ کریسنٹ کی ایمبولینسوں، اقوام متحدہ کی گاڑی اور فائر بریگیڈ کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 14 طبی اہلکار اور ایک اقوام متحدہ کا کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد51ہزار200سے تجاوز کرگئی، ایک لاکھ 16 ہزار869 زخمی ہوچکے۔

Advertisement