لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی شاندار باؤلنگ نے انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک نہیں چلنے دی انگلینڈ کی ساری ٹیم45 اعشاریہ 2 اوورز میں 247 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی ۔ حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، انگلینڈ کی ٹیم نے بیس اوورز کے اختتام پر چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے ۔ تاہم اس کے بعد پاکستانی باؤلنگ نے اپنے 30 ویں اوور تک انگلینڈ کی ٹیم کے سات کھلاڑیوں کو 170 تک رنز سے پویلین کی راہ دکھادی ۔
یہ بھی پڑھیں : عید الضحیٰ ، این سی او سی نے نئی پابندی عائد کر دی
حسن علی نے 9 اعشاریہ 2 اوورز میں 51 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ ایک سوستر کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور چالسیویں اورر تک سکور کو 230 تک لے گئے تاہم 231 رنز پر پہنچ کر انگلینڈ ٹیم اپنا ایک اور کھلاڑی گنوا بیٹھی ۔ تاہم اس کے بعد سکور میں زیادہ اضافہ نہ کرسکی اور پوری ٹیم 247 رنز تک محدود ہوگئی ۔ حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سعود شکیل ایک ، شاہین شاہ آفریدی ایک شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
یہ بھی پڑھیں :دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی بندر گاہ پر رات گئے زور دار دھماکہ
انگلینڈ کی طرف سے فِل سالٹ 60 رنز بنا کر نمایاں رہے،جیمز وینس نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ڈیوڈ ملان، زیک کرالی اور کریگ اوورٹن بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے۔لوئس گریگری 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ بارش کے باعث میچ سینتالیس اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 12 hours ago

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 11 hours ago

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 12 hours ago

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد
- 5 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 11 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 12 hours ago

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 7 hours ago

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 8 hours ago

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 7 hours ago

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 11 hours ago
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 12 hours ago

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- 8 hours ago