عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی نے "را" کے تین دہشت گرد گرفتار کر لیے
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے


لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی "را" سے تعلق رکھنے والے تین خطرناک دہشت گردوں کو جھنگ روڈ، پٹھان کالونی سے گرفتار کر لیا۔
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، جن میں اعظم منچن آباد، امجد پاکپتن اور منظور بہاول نگر شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد عید کے موقع پر لاہور، بہاولپور، بہاول نگر اور پاکپتن میں اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان فتنہ الخوارج اور بھارتی ایجنسی را کے لیے کام کرتے ہیں اور متعدد بار غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے سری نگر اور راجستھان میں "را" کے ایجنٹوں سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گرد واٹس ایپ کے ذریعے بھارت کو حساس مقامات کے نقشے ارسال کرتے رہے۔ سی ٹی ڈی فیصل آباد نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پنجاب بڑے سانحے سے بچ گیا

تیسرا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 74 رنز سے ہرا دیا،سیریز 2-1 سے بنگال ٹائیگرز کے نام
- 13 hours ago

ہلک ہوگن کے انتقال پر امریکی صدر ٹرمپ کا اظہار افسوس
- 10 hours ago

سنجیدی ڈیگاری قتل کیس: مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان دو روزہ ریمانڈ پر تحقیقاتی حکام کے حوالے
- 10 hours ago

وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 13 hours ago
ریسلنگ کی دنیا کے لیجنڈ ہلک ہاگن 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 12 hours ago

پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب
- 13 hours ago

سینیٹ :جرگے کے حکم پرمرد اور خاتون کےقتل کیخلاف قرارداد منظور
- 12 hours ago

ضم شدہ اضلاع کیلئے تعلیمی کوٹہ بحال، وزیراعظم کا اہم اعلان
- 10 hours ago

مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی سمت اہم پیش رفت، فرانس کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
- 15 minutes ago

خیبرپختونخوا سے نو منتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا
- 13 hours ago

امریکا اور اسرائیل نے دوحہ میں ہونے والے غزہ جنگ بندی مذاکرات سے اپنے وفود واپس بُلا لیے
- 4 minutes ago

اسرائیل: تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی،معتدد کی حالت تشویشناک
- 13 hours ago