Advertisement
علاقائی

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی

لاہورکے بند روڈ پرمکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوئے جبکہ مانگا منڈی میں چھت گرنے سے دو بچے زخمی ہوئے،ریسکیو

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 15 2025، 11:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش اورآندھی کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 92 زخمی ہو گئے، سب سے زیادہ متاثرہ علاقے لاہور، بہاولنگر، اوکاڑہ، پاکپتن، مظفر گڑھ اور چکری رہے۔

ترجمان ریسکیو پنجاب نے بتایا کہ بہاولنگر، بستی رشید کوٹ اور منچن آباد میں مدرسے کی چھت گرنے سے 8 سالہ سلمان اور 10سالہ سیف اللہ جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے۔

اسی طرح لاہورکے بند روڈ پرمکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوئے جبکہ مانگا منڈی میں چھت گرنے سے دو بچے زخمی ہوئے۔

ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اوکاڑہ میں ہیڈ سلیمانکی روڈ پرآسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، دیپالپوراورساہیوال سمیت دیگرشہروں میں چھتیں گرنے اوردیگرواقعات میں متعدد زخمی ہوئے۔

ریسکیو اداروں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کوقریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روزمیں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ  پاکپتن، چک میں چھت گرنے سے4 سالہ معین جاں بحق اور 2 افراز زخمی ہوئے، جھنڈی والا کھوہ میں دیوار گرنےسے 13 سالہ حیدر علی جاں بحق، پاکپتن، چک 161، چک 147 اور چک14 میں چھتیں گرنے سے3 افراز زخمی ہوئے۔

Advertisement
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 2 days ago
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 14 days ago
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 2 days ago
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • a day ago
نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

  • 2 days ago
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 14 days ago
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 2 days ago
شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

  • 3 days ago
دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 3 days ago
Advertisement