Advertisement

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز

پاکستان ویمن ٹیم نے حالیہ ایشین کوالیفائرز میں انڈونیشیا اور کرغیزستان کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 hours ago پر Aug 7th 2025, 10:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی فیفا عالمی درجہ بندی میں 3 درجے ترقی ہوئی ہے۔

فیفا ویمنز فٹبال کی تازہ جاری کردہ رینکنگ کے مطابق، پاکستان اب 154ویں پوزیشن پر آ گیا ہے، جبکہ گزشتہ درجہ بندی میں ٹیم 157ویں نمبر پر تھی۔

اس پیش رفت کے ساتھ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلی بار ایک ہزار سے زائد رینکنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

ٹیم کے موجودہ پوائنٹس 1007 ہیں، جو کہ حالیہ مقابلوں میں ٹیم کی بہتر کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے حالیہ ایشین کوالیفائرز میں انڈونیشیا اور کرغیزستان کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement