بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا کیس سننے سے انکار
مناسب ہوگا کہ یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے ریمارکس


اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ نے درخواست سننے سے انکار کر دیااور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے مناسب ہوگا کہ یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے اور سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔ کیس کی گزشتہ سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تھی۔
بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے مؤقف اپنایا اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ چکا ۔ اس پر اضافی معروضات جمع کراؤں گا۔ عدالت نے وکیل کو اضافی معروضات جمع کرانے کی اجازت دے دی۔
یاد رہے کہ 8 اگست کو سپریم کورٹ کے ایک جج نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے زین ملک کے خلاف 6 ریفرنسز زیرِ التوا ہونے کے باوجود بحریہ ٹاؤن کی 6 جائیدادوں کی نیلامی میں جلد بازی پر سوال اٹھایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت نے ان ریفرنسز پر فیصلہ کرنا تھا کہ اگر ملزم کو مجرم قرار دیا جاتا ہے تو جائیداد ضبط کی جائے گی یا نہیں۔
جسٹس نعیم اختر افغان (جو 3 رکنی بینچ کے رکن ہیں) نے ریمارکس دیے تھے کہ جب زین ملک اور نیب کے درمیان اگست 2020 میں طے پانے والے پلی بارگین (معاہدے) کو ختم کرنے کے لیے درخواستیں دائر کی گئیں، تو ملزم کے خلاف ریفرنسز دوبارہ ابتدائی مرحلے پر آ گئے۔
سپریم کورٹ کا یہ بینچ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 اگست کے مختصر حکم کے خلاف اپیل کی سماعت کر رہا تھا۔
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق
- 11 hours ago
ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم
- 7 hours ago

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 8 hours ago

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- 10 hours ago

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت
- 10 hours ago

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- 10 hours ago

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
- 8 hours ago

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 11 hours ago

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
- 7 hours ago

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 11 hours ago

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 8 hours ago