شہر میں اتنی بارش ہوئی کہ اگر کوئی طرم خان بھی آ جائے، تب بھی پانی فوری نہیں نکل سکتا ، مئیر کراچی
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی والے پریس کانفرنسز کر کے الزام تراشی کر رہے ہیں، حالانکہ ان کے پاس 60 کروڑ روپے موجود تھے، مگر نالے کلیئر نہیں کیے گئے


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاؤن سسٹم کے نفاذ کے بعد صرف جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز کو 27 ارب روپے دیے جا چکے ہیں، اس کے باوجود وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں فنڈز فراہم نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہر ماہ جماعت اسلامی کے زیر انتظام ٹاؤنز کو ایک ارب روپے دیتی ہے، مگر وہ ہر وقت اختیارات نہ ہونے کا شکوہ کرتے رہتے ہیں۔
نالوں کی صفائی کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ اگر نالے صاف نہ کیے جاتے تو بارش کا پانی اب تک کھڑا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ بارش کی صورت میں کوئی بھی "طرم خان" آ جائے، وہ پانی نہیں نکال سکتا۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ شہر میں حالیہ بارش کے دوران 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ نالوں میں صرف 40 ملی میٹر تک پانی کی گنجائش ہے۔ پہلے ہی دن 12 گھنٹوں میں 235 ملی میٹر بارش ہو چکی تھی۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ کراچی میں 600 کے قریب نالے ہیں، جن میں سے 46 کے ایم سی اور 524 ٹاؤنز کے زیر انتظام ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نالے صاف نہ ہوتے تو شہر میں پانی کی موجودہ صورتحال کہیں زیادہ خراب ہوتی۔
میئر کراچی کے مطابق نالوں کی صفائی کا کام 20 جون سے شروع ہو چکا ہے اور یہ مہم 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اب تک 30 لاکھ 24 ہزار کیوبک فٹ ملبہ اور کچرا چوکنگ پوائنٹس سے نکال کر لینڈفل سائٹس پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے بطور مثال کہا کہ اگر اورنگی نالہ صاف نہ کیا جاتا تو ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے کلیئر نہ ہوتے، اسی طرح اگر نہر خیام کی صفائی نہ ہوتی تو گزری اور پنجاب چورنگی جیسے علاقے متاثر ہوتے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی والے پریس کانفرنسز کر کے الزام تراشی کر رہے ہیں، حالانکہ ان کے پاس 60 کروڑ روپے موجود تھے، مگر نالے کلیئر نہیں کیے گئے۔
آخر میں انہوں نے اپیل کی کہ سیاست سے ہٹ کر سب کو مل کر شہر کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا، "پیپلز پارٹی کے بغض میں آپ اپنے شہر کو نیچا دکھا رہے ہیں۔ باتوں سے نکلیں، آگے بڑھیں اور ساتھ مل کر کام کریں۔"

اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی صورتحال پر بریفنگ
- 3 گھنٹے قبل

چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، مداحوں میں تشویش
- 3 گھنٹے قبل

سینئر صحافی خاور حسین کی موت سے متعلق سندھ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، خودکشی قرار
- 5 گھنٹے قبل

شاہد آفریدی کا صوابی میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، امدادی سامان تقسیم
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان میں حملہ: فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی وبا، 1 لاکھ 64 ہزار مریضوں کا علاج
- ایک گھنٹہ قبل

انسٹاگرام کا نیا فیچر: ریلز کو آپس میں لنک کرنے کی سہولت متعارف
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے نئے این ایف سی ایوارڈ کے لیے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
سپریم کورٹ نے نیب کیس میں سزا یافتہ سابق ڈپٹی سیکرٹری کو الزامات سے بری کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 789 ارب روپے کا ٹیکس خسارہ بے نقاب
- 5 گھنٹے قبل