ایرانی پولیس نے ایک سرکاری بیان میں تصدیق کی کہ اس دہشت گرد حملے میں پانچ امن و امان کے اہلکار جان کی بازی ہار گئے


ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق، ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایرانشہر کے قریب گشت پر مامور دو پولیس یونٹوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پولیس نے ایک سرکاری بیان میں تصدیق کی کہ اس دہشت گرد حملے میں پانچ امن و امان کے اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
یہ واقعہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع صوبہ سیستان-بلوچستان میں پیش آیا، جو کئی برسوں سے سیکیورٹی فورسز اور مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان گروپوں میں منشیات کے اسمگلر، علیحدگی پسند اور دیگر شدت پسند عناصر شامل ہیں۔
یہ صوبہ، جو ایران کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے، سنی مسلمان بلوچ اقلیت کی بڑی آبادی پر مشتمل ہے، جو شیعہ اکثریتی ایران میں اکثر سماجی اور معاشی محرومیوں کا شکار رہی ہے۔
ایرانی پولیس کے مطابق، اہلکار معمول کے گشت پر تھے جب ان پر اچانک فائرنگ کی گئی۔ مقامی میڈیا نے ایک پولیس وین کی تصویر شائع کی ہے جس پر گولیوں کے نشانات واضح تھے، جب کہ جائے وقوعہ پر لاشیں بھی دیکھی گئیں۔
ایرانی نیم سرکاری خبر ایجنسی ’فارس‘ کے مطابق، حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

شہر میں اتنی بارش ہوئی کہ اگر کوئی طرم خان بھی آ جائے، تب بھی پانی فوری نہیں نکل سکتا ، مئیر کراچی
- 3 hours ago

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی صورتحال پر بریفنگ
- 3 hours ago

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی
- an hour ago

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی وبا، 1 لاکھ 64 ہزار مریضوں کا علاج
- an hour ago

سینئر صحافی خاور حسین کی موت سے متعلق سندھ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، خودکشی قرار
- 5 hours ago

انسٹاگرام کا نیا فیچر: ریلز کو آپس میں لنک کرنے کی سہولت متعارف
- 4 hours ago

چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، مداحوں میں تشویش
- 3 hours ago

وفاقی حکومت نے نئے این ایف سی ایوارڈ کے لیے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا
- an hour ago

اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ قرار دے دیا
- an hour ago

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 789 ارب روپے کا ٹیکس خسارہ بے نقاب
- 5 hours ago
سپریم کورٹ نے نیب کیس میں سزا یافتہ سابق ڈپٹی سیکرٹری کو الزامات سے بری کر دیا
- 4 hours ago

شاہد آفریدی کا صوابی میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، امدادی سامان تقسیم
- 4 hours ago