جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر لنگی نگیدی نے اپنی عمدہ باؤلنگ سے آسٹریلوی ٹیم کو 193 رنز پر آؤٹ کر دیا، اور اس طرح جنوبی افریقہ نے 84 رنز سے کامیابی حاصل کی


جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ یہ میچ میکے، آسٹریلیا میں کھیلا گیا، جہاں جنوبی افریقہ کے لنگی نگیدی کی شاندار باؤلنگ اور میتھیو بریٹزکے اور ٹرسٹن اسٹبز کی نصف سنچریوں نے میزبان ٹیم کو با آسانی زیر کیا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 277 رنز اسکور کیے۔ میتھیو بریٹزکے نے 88 اور ٹرسٹن اسٹبز نے 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔ آسٹریلوی باؤلرز میں ایڈم زمپا نے 63 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مارنوس لبوشین اور نیتھن ایلس نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ 38 رنز پر میزبان ٹیم کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ جوش انگلس نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پروٹیز باؤلرز کے خلاف مزاحمت کی، تاہم دیگر بیٹرز زیادہ دیر میدان میں نہ ٹہر سکے۔
جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر لنگی نگیدی نے اپنی عمدہ باؤلنگ سے آسٹریلوی ٹیم کو 193 رنز پر آؤٹ کر دیا، اور اس طرح جنوبی افریقہ نے 84 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔
روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری
- 3 hours ago

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- an hour ago

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
- 2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- 2 hours ago

پاکستان کےمعروف اداکارعشرت عباس انتقال کرگئے
- 3 hours ago

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا
- 25 minutes ago

صحت کے شعبے میں انقلاب، اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پہلا پِتّے کا کامیاب آپریشن
- 18 minutes ago

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 2 hours ago

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر
- 3 hours ago

فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار
- an hour ago

وزیر داخلہ کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
- a minute ago

پنجاب حکومت کا میانوالی میں 15ستمبر سے الیکٹرک بس سروس شرو ع کرنے کا اعلان
- 3 hours ago