این ای او سی نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے والدین، کمیونٹی، اساتذہ، علما کرام اور میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے


نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے سندھ کے ضلع حیدرآباد سے ایک اور پولیو کیس کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد رواں سال پاکستان میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔
این ای او سی کے مطابق، سال 2025 میں اب تک سندھ میں پولیو کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر معذوری کا باعث بنتا ہے۔
این ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ہر پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ آئندہ ملک گیر پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر کے 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین دیں گے۔
این ای او سی نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے والدین، کمیونٹی، اساتذہ، علما کرام اور میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔
دوسری جانب، 22 ستمبر 2025 کو شائع ہونے والی ڈان اخبار کی رپورٹ میں انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں ناکامی کا سامنا کر رہی ہیں۔
آئی ایم بی کی رپورٹ کے مطابق، 37 سال کی محنت اور 22 ارب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود پرانے طریقے اب مؤثر ثابت نہیں ہو رہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے مشکل مراحل کو عبور کرنے کے لیے نئی حکمت عملی اور ملکوں کی صاف اور مضبوط ذمہ داری ضروری ہے۔
آئی ایم بی کے چیئرمین سر لیام ڈونلڈسن نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس آدانوم گھیبرییسس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ’دی گلاس ماؤنٹین‘ کے عنوان سے یہ رپورٹ ایک اہم موڑ پر پیش کی گئی ہے۔
لیام ڈونلڈسن نے لکھا کہ مسلسل وائرل منتقلی، جغرافیائی سیاسی خلفشار اور مالی پابندیوں نے ایسی صورتحال پیدا کر دی ہے جو پروگرام کی بقاء اور کامیابی کے لیے سنگین چیلنج ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2023 میں پرامید آغاز کے باوجود وبا دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے، کیونکہ وائرس کے تاریخی ذخائر بشمول پاکستان اور افغانستان متاثر ہو رہے ہیں۔
آئی ایم بی کا کہنا ہے کہ کامیابی کے لیے نئی سوچ، اداروں کی ہمت، حقیقت پسندانہ حکمت عملی اور ملکوں کی صاف اور واضح ذمہ داری ناگزیر ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 3 days ago

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 5 days ago

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 2 days ago

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 3 days ago

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 3 days ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 2 days ago

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- 3 days ago

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 2 days ago

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 2 days ago

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 8 hours ago

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 3 days ago

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 3 days ago






