اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس منگل کو نیو یارک میں شروع ہوا، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خطاب کیا


نیو یارک: امریکی سیکریٹ سروس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک لاکھ سے زائد سم کارڈز پر مشتمل ایک ایسا نیٹ ورک ناکارہ بنایا ہے، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل نیو یارک کے ٹیلی کمیونیکیشن نظام کو متاثر کر سکتا تھا۔
ایجنسی کے مطابق یہ سم کارڈز ممکنہ طور پر نہ صرف دھمکی آمیز فون کالز کے لیے استعمال کیے جا سکتے تھے بلکہ ان کا استعمال ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر پر حملوں میں بھی ہو سکتا تھا۔ ان حملوں میں موبائل ٹاورز کو بند کرنا، سروسز کو متاثر کرنا اور جرائم پیشہ افراد کو محفوظ مواصلاتی ذرائع فراہم کرنا شامل ہو سکتا تھا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس منگل کو نیو یارک میں شروع ہوا، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خطاب کیا۔
سیکریٹ سروس کے مطابق ضبط کیے گئے سم کارڈز اقوام متحدہ کے اجلاس کی جگہ سے تقریباً 35 میل (56 کلومیٹر) کے اندر موجود تھے، جس کے باعث فوری کارروائی ناگزیر سمجھی گئی تاکہ شہر کے کمیونیکیشن سسٹم کو کسی بڑے خطرے سے بچایا جا سکے۔
ایجنسی نے مزید بتایا کہ ان سم کارڈز کی تفتیش جاری ہے، اور ابتدائی معلومات کے مطابق ان کے ذریعے ایسے افراد سے رابطے کیے جا رہے تھے جو پہلے سے وفاقی اداروں کی نظر میں ہیں۔
سیکریٹ سروس کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں مختلف ٹیلی کمیونیکیشن ڈیوائسز کے ساتھ جڑے ہوئے متعدد سم کارڈز کو بھی دکھایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ٹرمپ کو دلچسپ صورتحال کا سامنا، اسکیلیٹر بند، ٹیلی پرامپٹر خراب
- 9 minutes ago

آپریشن سیندور میں ناکامی :بھارت کا تاریخ کی سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشقوں کا اعلان
- 29 minutes ago

ڈرگ کنٹرول پنجاب کامختلف ادویات کے ناقص بیچز مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم
- 4 hours ago

اخروٹ نہ صرف دل و دماغ بلکہ نیند کے لیے بھی فائدہ مند قرار
- an hour ago

آئی فون 17 سیریز میں ایک نئے مسئلے کی نشاندہی
- 5 hours ago

چین نے ریٹائرڈ جے-6 کو ڈرون میں تبدیل کر دیا
- 4 hours ago

یوکرین تنازع: پاکستان کی غیر جانبداری قابلِ تحسین ہے، روسی سفیر
- an hour ago

ایشیا کپ سپر 4: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا
- 4 hours ago

ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
طویل انتظار ختم، شاہ رخ خان پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب
- 4 hours ago

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری امپائر ڈکی برڈ 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 5 hours ago

ائیر بلو کو برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی
- 21 minutes ago