Advertisement
پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ سکول پردہشتگردوں کا حملہ، 7 جوان شہید، 6 خارجی جہنم واصل

ٹریننگ سکول میں ٹرینی اور اساتذہ و سٹاف سمیت 200 کے قریب افراد موجود تھے، جن کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،ڈی پی او

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 گھنٹے قبل پر اکتوبر 11 2025، 10:37 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ سکول پردہشتگردوں کا حملہ، 7 جوان شہید، 6 خارجی جہنم واصل

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول پر خوارج نے حملہ کر دیا جس کو پولیس جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ناکام بنا تے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا،جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں 7 جوان شہید ہوئے۔

سنٹرل پولیس آفس کے مطابق فتنہ الخوارج نے رتہ کلاچی میں پولیس ٹریننگ سکول پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خوارج نے بارود سے بھرا ٹرک سکول کے گیٹ سے ٹکرایا، دھماکہ کے بعد مختلف یونیفارمز میں ملبوس دہشت گرد سکول کے اندر داخل ہوگئے۔

ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان نے بتایا کہ پولیس ٹریننگ اسکول میں آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔

ڈی ایس پی کا مزیدکہنا ہے کہ حملے میں 7 اہلکار شہید ہوئے جبکہ خودکش بمبار سمیت 6دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر ڈٹ کر مقابلہ کیا، پولیس اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، خوارج مسلسل دستی بم پھینکتے رہے، ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد اور آر پی او سید اشفاق انور بھی موقع پر موجود رہے۔

پولیس حکا م نے مزید بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر 5 گھنٹے طویل آپریشن کیا،جس کے نتیجے میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کیا اوران کے قبضہ سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد، اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا۔

ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کرنے والے 5 دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں 7 اہلکار شہید
پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں 7 زخمی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ترجمان ڈی پی او کے مطابق ٹریننگ سنٹر میں موجود تمام زیر تربیت ریکروٹس بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق ٹریننگ سکول میں ٹرینی اور اساتذہ و سٹاف سمیت 200 کے قریب افراد موجود تھے، جن کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی ) خیبر پختونخوا نے کہا کہ اعلاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، سرچ اینڈ کلین آپریشن جاری ہے، آر پی او اور ڈی پی او کی قیادت میں کامیاب کارروائی کی گئی۔

آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،جبکہ کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسروں و جوانوں کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے پولیس ٹریننگ اسکول ڈی آئی خان پر خودکش حملہ کیا تھا۔
 وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس ٹریننگ سنٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

Advertisement
ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • 44 منٹ قبل
لاہور:مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث اورنج ٹرین، میٹرو، اوراسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی معطل

لاہور:مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث اورنج ٹرین، میٹرو، اوراسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی معطل

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے نئی تاریخ رقم کر دی

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے نئی تاریخ رقم کر دی

  • 4 گھنٹے قبل
ایف آئی اے کی کارروائی ،نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی ،نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

  • ایک گھنٹہ قبل
ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ ملا، وائٹ ہاؤس کا نوبیل کمیٹی پر سیاست کا الزام

ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ ملا، وائٹ ہاؤس کا نوبیل کمیٹی پر سیاست کا الزام

  • 17 گھنٹے قبل
امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم خواجہ تعریف عرف  طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق

امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق

  • 5 گھنٹے قبل
13 اکتوبر سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز،ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

13 اکتوبر سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز،ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

  • 4 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لے پاکستان کا اسکواڈسامنے آ گیا

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لے پاکستان کا اسکواڈسامنے آ گیا

  • 3 گھنٹے قبل
فلسطینی شہید صحافی مریم ابودقہ سمیت 7 صحافی  ’ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ‘ کیلئے نامزد

فلسطینی شہید صحافی مریم ابودقہ سمیت 7 صحافی ’ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ‘ کیلئے نامزد

  • 3 گھنٹے قبل
غزہ سیزفائر معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کا انخلا، فلسطینی شہری واپسی کے سفر پر روانہ

غزہ سیزفائر معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کا انخلا، فلسطینی شہری واپسی کے سفر پر روانہ

  • 17 گھنٹے قبل
 ٹیرف وار: ٹرمپ نے چین پر 100 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا

 ٹیرف وار: ٹرمپ نے چین پر 100 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا

  • 4 گھنٹے قبل
مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کا معاملہ،جڑواں شہروں میں راستے، میٹرو اور انٹرنیٹ دوسرے روز بھی بند

مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کا معاملہ،جڑواں شہروں میں راستے، میٹرو اور انٹرنیٹ دوسرے روز بھی بند

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement