بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
بانی کی ہدایت پر 10سےزائد رکنی کابینہ پہلےمرحلے میں فائنل کی گئی ہے، جس میں 8 وزراء، ایک سپیشل اسسٹنٹ اور ایک معاون خصوصی شامل ہے،سہیل آفریدی


راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر 10سےزائد رکنی کابینہ پہلےمرحلے میں فائنل کی گئی ہے، جس میں 8 وزراء، ایک سپیشل اسسٹنٹ اور ایک معاون خصوصی شامل ہے،جبکہ باقی کابینہ کے ارکان بھی زیر غور ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سابق صوبائی وزیر مینا خان نے تصدیق کی ہے کہ مختصر کابینہ آج تشکیل دی جا رہی ہے، بانی چیئرمین سے مشاورت کے بعد کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔
اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دیا تھا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے کیونکہ کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سے اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا تھا لیکن فوری طور پر کابینہ تشکیل نہیں دی گئی تھی،اس حوالے سے وزیراعلیٰ کا موقف تھا کہ کابینہ کی تشکیل کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ اور ائیرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع میں شدت، فلائٹ آپریشن رک گیا
- 4 گھنٹے قبل
 

قلات میں سکیورٹی فورسز کا بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کےخلاف آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل
 

اسلامی ممالک کا اجلاس، غزہ سے اسرائیلی افواج کے فوری انخلا پر زور
- 4 گھنٹے قبل
 

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل
 

محکمہ موسمیات کی آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل
 

معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کی بدولت ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے،محمد اورنگزیب
- 2 گھنٹے قبل
 

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب
- 17 منٹ قبل
 
ضلع ننکانہ صاحب میں کل بروز بدھ 5 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
 

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے
- 14 گھنٹے قبل
 

معروف پاکستانی عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار
- 2 گھنٹے قبل
 

سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا، 4 افراد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
 

اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل
 











.webp&w=3840&q=75)
