کراچی : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود7فیصد رکھنےکا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ مسلسل پانچویں بارپالیسی ریٹ کومستحکم رکھاگیا ہے۔ مہنگائی کی شرح میں 2فیصدکمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جون میں مہنگائی کی شرح8.9فیصدرہی اور کورونا وبا اورلاک ڈاؤن کےدوران بھی معاشی اعشاریئے بہتر ہیں ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک اعشاریہ8ارب ڈالر پرٹریڈ کر رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بروقت اور بہتر فیصلوں کے باعث معیشت میں استحکام دکھائی دے رہا ہے۔ افراط زر کی شرح 9.7سے کم ہوکر 8.7فیصد ہوگئی ہے۔ کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کی بجائےسرپلس ریکارڈ ہوا۔ ڈسکاؤنٹ ریٹ نہ بڑھانے سےانڈسٹریزکو فائدہ ہوگا۔ایکسپورٹ میں13.7فیصد کا اضافہ ہوا اور مزید بڑھنے کی امید ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جاری کھاتوں کا خسارہ 10 سال کی کم ترین سطح پرہے۔ پالیسی ریٹ اس وقت مہنگائی کی شرح سے کم ہے ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ 2 سال پہلے اور آج کا ایکس چینج ریٹ تقریبا برابر ہے۔
گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا مزید کہنا ہے کہ ملکی ذخائرمیں 5.2 بلین کا اضافہ ہوا ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ میں اب تک ایک ارب 80 کروڑ ڈالرآچکے ہیں گزشتہ مالی سال ہماری ترسیلات میں25فیصداضافہ ہوا،ایس ایم ای فنانسنگ کیلئےاسٹیٹ بینک نئی اسکیم کا اعلان کرے گا، ہاؤسنگ اسکیم کیلئےانتہائی کم شرح سود پرفنانسنگ کی سہولت دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 16 منٹ قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 30 منٹ قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 43 منٹ قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- ایک گھنٹہ قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 39 منٹ قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 2 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 8 منٹ قبل