جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب حکومت کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافےکا فیصلہ

لاہور : پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافےکا فیصلہ ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافےکا فیصلہ
پنجاب حکومت کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافےکا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق نئے ترمیمی بل کے تحت موٹر سائیکل اور رکشے کو حد رفتار سے تجاوز پر 500 ،گاڑی کو 750 اور ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر کو1000 روپےجرمانہ ہوگا، سگنل کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل اور رکشا کا جرمانہ750اور ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالرکا 1500 روپےکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 دورانِ ڈرائیونگ سگریٹ نوشی پر موٹر سائیکل اور رکشے کو 500 ، کار 600 اور بڑی گاڑیوں پر 1000 روپے جرمانہ ہوگا .

 بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل اور رکشا چلانے پر 600 روپے ،کارپر 750 اور بڑی گاڑی چلانے پر 1500روپے تک جرمانے کی سفارش کی گئی ہے۔

سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر موٹرکار پر 750 اور بڑی گاڑیوں پر 1000 روپے جرمانہ ہوگا، پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل اور رکشاکو 400 ،کار 750اور بڑی گاڑیوں کو 1500 روپےجرمانہ ہوگا۔

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 600 روپے جرمانہ ہوگا، موٹر سائیکل اور رکشے پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 500 ، گاڑی پر 750 اور پبلک ٹرانسپورٹ پر 1500 روپے جرمانہ کی سفارش کی گئی ہے۔

 

 

 

علاقائی

کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا

پیپلزپارٹی نے 3چیئرمین، ایک وائس چیئرمین اور چار وارڈ ممبرز کی نشستیں جیت لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی  نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا

کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں گنتی کا عمل شروع ہونے کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، غیر حتمی نتائج کے تحت سندھ 18 ہی اضلاع میں پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے 3چیئرمین، ایک وائس چیئرمین اور چار وارڈ ممبرز کی نشستیں جیت لی

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن بھی جیت لیے ہیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کی 4 میں سے 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی امیدوار کامیاب قرار پا ئے ہیں جبکہ وائس چیئرمین کی 1-1 نشست پر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

کراچی کے صدر ٹاؤن یوسی 13 کا بڑا مقابلہ پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی نے بڑے مارجن سے جیت لیا، پیپلز پارٹی امیدوار 3 ہزار 616 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہو گئے، ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے نور السلام 759 ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار بابر خان صرف 678 ووٹ حاصل کر سکے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حیدرآباد کی یوسی 125 پر بھی پیپلز پارٹی امیدوار استحسان برکت کامیاب قرار پائے۔ کراچی میں جنرل وارڈ کی 4 نشستوں میں سے 3 پر پیپلز پارٹی جبکہ ایک نشست پر جماعت اسلامی کامیاب قرار پائی۔

دوسری جانب کراچی جماعت اسلامی نے کورنگی کی یوسی 7 ماڈل ٹاؤن کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کا الزام کرتے ہوئے ڈی آر او کورنگی کے دفتر کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ فارم 11 کے مطابق جماعت اسلامی کا امیدوار کامیاب ہو چکا ہے تاہم پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے جماعت اسلامی کا دعویٰ مسترد کردیا۔

ادھر حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، گھوٹکی، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمدخان، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہروفیروز میں بھی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر سمیت دیگر کیٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔

مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پر امن رہا تاہم مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر 7 پر پولنگ کے دوران جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا اور حیدرآباد کی یوسی 51 میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی جھگڑا ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کروایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر

مختلف ایئرپورٹس پر 11 پروازیں منسوخ جبکہ 53 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث فلائٹ آپریشن  شدید متاثر

پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کے باعث مختلف ائیرپورٹس کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے جس کے باعث 11 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

پنجاب میں دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے باعث 11 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 3 کو متبادل ائیرپورٹس پر اتارا گیا جب کہ 53 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔ 

کراچی سے فیصل آبادکی دو پروازیں، لاہور کوئٹہ کی دو پروازیں، جدہ سے لاہور کی پرواز، مسقط سے سیالکوٹ کی دو پروازیں اور اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں بھی مسنوخ کردی گئیں۔

دوحہ سے ملتان کی پرواز کو اسلام آباد اتارا گیا اور بعد ازاں موسم ٹھیک ہونے پر پرواز کو  واپس ملتان لایا گیا، جدہ سے لاہور کی پرواز کو بھی اسلام آباد اتار لیا گیا جب کہ دمام سے سیالکوٹ کی پرواز لاہور ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے کوالالمپور کی پرواز،لاہور سے بینکاک کی پرواز بھی آج صبح تک ٹیک آف نہ کرسکی جب کہ کراچی اسلام آباد کے مابین 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی لاہور کی 5 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر آمد و روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ لاہور سے دبئی اور ابوظبی کی 3 پروازوں کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سری لنکا : صدارتی انتخابات میں  ڈسانائیکے کو برتری حاصل

سری لنکن صدر ڈسنائیکے    50فیصدووٹ حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سری لنکا : صدارتی انتخابات میں  ڈسانائیکے کو برتری حاصل

کولمبو: سری لنکا میں نئے حکمران کیلئے پارلیمانی ووٹنگ ختم ہوگئی، متعدد اضلاع میں ٹرن آوٹ 60 فیصد سے زیادہ رہا۔

سری لنکن صدر ڈسنائیکے کو ابتدائی گنتی میں برتری حاصل ہوگئی، پارلیمنٹ کی 225 نشستوں کیلئے 600 سے زائد سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار میدان میں تھے۔

سری لنکن صدر ڈسنائیکے  50فیصدووٹ حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، حزب اختلاف لیڈر ساجیت پریماداسا تقریباً 30 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور صدر رانیل وکرما سنگھے تقریباً 15 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں حکومت بنانے کیلئے 225 میں سے 113 نشستیں حاصل کرنا لازمی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll