صحت
پنجاب حکومت نےلاہور میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز قائم کردی
لاہور : یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزلاہورکو ایکٹ 2021 کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت پنجاب عامر جان کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو ایک ایکٹ کے تحت یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے، یہ یونیورسٹی پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہوگی۔
چلڈرن اسپتال اس یونیورسٹی سےمنسلک ہوگا، تین میڈیکل کالجز اس یونیورسٹی کے ماتحت ہوں گے، یہ منصوبہ صحت کے شعبہ میں لینڈ مارک ہے،اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں چائلڈ ہیلتھ کی ڈگری دینے والی یہ پہلی یونیورسٹی ہوگی۔
پاکستان
دیامربھاشا ڈیم کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی
وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے
منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامربھاشا ڈیم شروع کرنے کے اقدامات میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا جائے گا جس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔
وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مرمت کے کام کو تیز کریں اورسائنسی بنیاد پر منصوبہ تیار کریں تاکہ ایسا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جس سے طویل مدت کا استحکام یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو کہ آبپاشی کیلئے پانی بھی ذخیرہ کرنے کے علاوہ سیلابوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیداکرے گا۔
منصوبہ بندی کے وزیر نے حکام کو زمین سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تاکہ منصوبے کا آغاز ممکن ہوسکے۔
پاکستان
پنجاب میں دھند اور سموگ کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر
مختلف ایئرپورٹس پر 11 پروازیں منسوخ جبکہ 53 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں
پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کے باعث مختلف ائیرپورٹس کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے جس کے باعث 11 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
پنجاب میں دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے باعث 11 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 3 کو متبادل ائیرپورٹس پر اتارا گیا جب کہ 53 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔
کراچی سے فیصل آبادکی دو پروازیں، لاہور کوئٹہ کی دو پروازیں، جدہ سے لاہور کی پرواز، مسقط سے سیالکوٹ کی دو پروازیں اور اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں بھی مسنوخ کردی گئیں۔
دوحہ سے ملتان کی پرواز کو اسلام آباد اتارا گیا اور بعد ازاں موسم ٹھیک ہونے پر پرواز کو واپس ملتان لایا گیا، جدہ سے لاہور کی پرواز کو بھی اسلام آباد اتار لیا گیا جب کہ دمام سے سیالکوٹ کی پرواز لاہور ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے کوالالمپور کی پرواز،لاہور سے بینکاک کی پرواز بھی آج صبح تک ٹیک آف نہ کرسکی جب کہ کراچی اسلام آباد کے مابین 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
کراچی لاہور کی 5 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر آمد و روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ لاہور سے دبئی اور ابوظبی کی 3 پروازوں کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔
جرم
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق
ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی۔
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا