Advertisement

بھارت میں مہلک وائرس پھیلنے کے بعد صورتحال تشویشناک، 100 افراد قرنطینہ منتقل

نیپا وائرس کا کوئی مخصوص علاج یا ویکسین موجود نہیں، مریضوں کو صرف علامات کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں،ماہرین

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 27th 2026, 3:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت میں مہلک وائرس پھیلنے کے بعد صورتحال تشویشناک، 100 افراد قرنطینہ منتقل

ویب ڈیسک: بھارت میں مہلک نیپا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے کم از کم 5 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ مقامی حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت 100 افراد کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق نیپا وائرس ایک خطرناک متعدی بیماری ہے جو سانس کی شدید تکالیف اور جان لیوا دماغی سوزش (انسیفلائٹس) کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے، جب کہ انسان سے انسان میں منتقلی بھی ممکن ہے،جس کے پیش نظر بھارت کے ہمسایہ ممالک نے بھی حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔ 

ماہرین کے مطابق نیپا وائرس کے لیے تاحال کوئی مخصوص علاج یا ویکسین دستیاب نہیں، جب کہ مریضوں کو صرف معاون طبی سہولتیں (Supportive Care) فراہم کی جاتی ہیں۔

نیپا وائرس کی علامات کیا ہیں؟

بخار، سر درد، جسم میں درد، گلے میں درد، قے، چکر آنا، غنودگی،  ذہنی الجھن یا بے ہوشی،  دماغی کیفیت میں تبدیلی،  دورے (Seizures)،  دماغ کی سوزش (Encephalitis،  کوما (شدید کیسز میں 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر)،  اورسانس لینے میں دشواری۔

یہ کیسے پھیلتا ہے؟

یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ متاثرہ چمگادڑوں سے انسانی رابطہ یا ان کی آلودہ خوراک کا استعمال ہے۔
یہ انسان سے انسان میں جسمانی رطوبتوں یعنی لعاب، پیشاب، خون، اور سانس کی رطوبت کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔

اس کا علاج کیا ہے؟

نیپا وائرس کا کوئی مخصوص علاج یا ویکسین موجود نہیں، مریضوں کو صرف علامات کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

علاوہ ازاںتھائی لینڈ، نیپال اور تائیوان سمیت کئی ممالک میں خاص طور پر ایئرپورٹس پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے تاکہ ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Advertisement
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 3 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 3 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
Advertisement