کراچی : ڈالر کی قدر میں کمی سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کی کرنسی مارکیٹ آج بند رہی، آنے والے دنوں میں ، گرین بیک کے مقابلہ میں پاکستانی روپیہ قدرے مضبوط ہونے کی توقع ہے۔ یہ تبدیلی بنیادی طور پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) کے تحت ترسیلات زر میں اضافے اور بانڈز میں آنے والی سرمایہ کاری کی وجہ سے ہوگی۔ پاکستان کو پانچ ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ( آر ڈی اے) کے توسط سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے 480 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم ملی ہے۔
جمعہ کے روز مارکیٹ بند ہونے کے ساتھ ہی روپے کی قیمت 159 روپے کی سطح کو توڑ کر ڈالر کے مقابلے 158.82 پر بند ہوئی۔ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر روپے کی قدر 0.46% بڑھی۔
جبکہ ، مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 82 ملین ڈالر کمی سے 12.949 بلین ڈالر رہ گئی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ میں دسمبر 2020 میں 622 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔
ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 13 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو کی واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت
- 3 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 14 گھنٹے قبل
کوئٹہ میں متعدد شہریوں کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار
- 43 منٹ قبل
حکومت کا حج 2025 کے پیکیج کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل
مشتعل مظاہرین کابنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی رہائشگاہ کو آگ لگا دی
- 3 گھنٹے قبل
ضلع کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے شدید ردعمل کے بعد امریکی وزارت خارجہ کی وضاحت
- 3 گھنٹے قبل
سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ممالک سے 48 گھنٹے میں مزید 139 پاکستانی بے دخل
- 2 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 14 گھنٹے قبل