جی این این سوشل

علاقائی

شہدا پولیس کو خراج عقیدت کا دن آج منایا جارہا ہے

لاہور : سی ٹی اولاہورکی ہدایت پرٹریفک سیکٹرزمیں شہداپولیس کیلئےفاتحہ خوانی بھی کی گئی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہدا پولیس کو خراج عقیدت کا دن آج منایا جارہا ہے
شہدا پولیس کو خراج عقیدت کا دن آج منایا جارہا ہے

تفصیلات کے مطابق شہداء پولیس کے بلند درجات کیلئے دعائیں کروائیں گئیں، ٹریفک پولیس لائنز مناواں میں بھی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے،

سی ٹی اولاہورمنتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ہم ٹریفک وارڈنز شہیدسیداحمد مبین کے سپاہی ہیں، شہید ڈی آئی جی سید احمد مبین نے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے جان دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہید ٹریفک وارڈن تنویر اقبال نے سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ دیا ہے ۔

منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے فخر ہےمیں بہادرفورس کاحصہ ہوں ۔ 

جرم

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے  حملے میں ہلاکتوں کا  واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔

چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے  8 افراد ہلاک  جبکہ  17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔

تحقیقات کے مطابق طالب علم  مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ  کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا  تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور  اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی

الیکشن کمیشن کے سربراہ انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے جہاں ان پر سیاہی پھینکی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی

جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے رہنما نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا میں  الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے، اس دوران اپوزیشن رہنما نے بھرے مجمع میں گیورکی کالا درویش پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے  منہ پر سیاہی پھینک دی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Gen Zette (@gen.zette)

الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل  ہو گئی اور اس وقت خبروں  کی زینت بنی ہوئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  سیاہی پھینکنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کو سیاہی پھینکنے والے کے پیچھے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک

ہلاک ہونے والے ملزمان نے  ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران  ایک خاتون سے اجتماعی  زیادتی کی تھی،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک

فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے دوران زیر حراست چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع  کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لےجایا جا رہا تھا راستے میں  غلام محمد آباد سیم پل کے قریب ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا جس دوران مقابلہ ہوا، جس کے  دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔  

مقابلے  میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلام، زاہد، قاسم اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی

پولیس ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان نے  ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران  ایک خاتون سے اجتماعی  زیادتی کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll