لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان بہت شاندار تھا جہاں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، پاکستان میں خود کو جنوبی افریقہ سے بھی محفوظ سمجھا۔
پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس لوٹنے والی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، یہ ایک شاندار دورہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سب سے بڑا سوال سیکورٹی کا تھا،میں نے یہاں خود کو جنوبی افریقہ سے بھی محفوظ سمجھا۔
جنوبی فریقہ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ یہاں سب کچھ ایک خواب کی مانند لگا، ہمیں یہاں ریورس سوئنگ اور گیند کا اسپن ہونا متوقع تھا۔ مارک باؤچر نے قومی ٹیم کے بلے باز محمد رضوان کی کارکردگی کو خوب سراہا اور کہا کہ محمد رضوان نے دونوں فارمیٹ میں بہتر کھیل پیش کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریہ کو ٹیسٹ سیریزمیں کلین سوئپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی1-2 سے اپنے نام کر لی ۔ گزشتہ شب تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دی ، کپتان بابر اعظم 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، محمد رضوان نے 42، حیدر علی نے 15 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف نے 10، آصف علی نے 7 رنز کا اضافہ کیا۔حسن علی 20، محمد نواز 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ضلع کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 12 گھنٹے قبل
سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ممالک سے 48 گھنٹے میں مزید 139 پاکستانی بے دخل
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت کا حج 2025 کے پیکیج کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 11 منٹ قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 13 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو کی واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل
ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے شدید ردعمل کے بعد امریکی وزارت خارجہ کی وضاحت
- 2 گھنٹے قبل
مشتعل مظاہرین کابنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی رہائشگاہ کو آگ لگا دی
- 2 گھنٹے قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 13 گھنٹے قبل