الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں شفافیت کا بہترین ذریعہ ہے : فواد چوہدری
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں شفافیت کا بہترین ذریعہ ہے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام کام مکمل ہے، حکومت اور اپوزیشن کے مابین اتفاق رائے ہو گیا تو آئندہ انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکتے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے میکنزم تیار کرنا ہوگا، ای وی ایم الیکشن کمیشن کی تمام شرائط پورا کرتی ہیں، ای وی ایم کے استعمال سے دھاندلی کے امکانات کم ہوں گے، انتخابی نتائج فوری دستیاب ہوں گے، اس میں الیکٹرانک ٹریل کے ساتھ پیپر ٹریل بھی دستیاب ہوگی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہمارا زور اس لئے ہے کہ یہ انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک نہیں ہیں، یہ مشین موجودہ پیپر بیسڈ نظام سے ایک قدم آگے ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابات میں فرسٹ ورلڈ کی طرز پر شفافیت آئے گی۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عام طور پر انتخابات کے دوران ووٹنگ پانچ بجے ختم ہو جاتی ہے، ہمیں نتائج کے انتظار کے لئے صبح تک انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال سے انتخابی نتائج فوری دستیاب ہوں گے، دھاندلی کے امکانات بھی کم ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں حکومت ن لیگ کی تھی، آزاد کشمیر کے وزیراعظم ن لیگ کے تھے، الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر بھی آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے ہم زلف تھے، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بھی آزاد کشمیر حکومت نے خود کی جبکہ پولیس اور انتظامیہ بھی ان کے تابع تھی، لیکن جب نو ن لیگ کو الیکشن میں شکست ہوئی تو انہوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے، اگر وہ الیکشن ہارتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی اور جیت جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ انتخابات ٹھیک ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات میں شفافیت کا وزیراعظم اور پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ انتخابات میں شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کی طرف بڑھا جائے ، الیکشن کمیشن نے 36 شرائط سامنے رکھیں، اور کہا کہ اگر کوئی مشین ان 36 شرائط کو پورا کرتی ہیں تو وہ الیکشن میں استعمال کی جا سکتی ہیں، ہم جو نئی ٹیکنالوجی لائے ہے، وہ الیکشن کمیشن کی تمام شرائط کو پورا کرتی ہے۔
خیال رہے کہ 7 اگست کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے وزیراعظم کو ووٹ ڈالنےکے طریقے اور مشین کی خصوصیا ت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ووٹنگ مشین کی کارکردگی جانچنے کے لیے فرضی ووٹ بھی ڈالا اور ووٹنگ مشین تیار کرنے والی ٹیم کو مبارک باد دی۔

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 19 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 2 دن قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 16 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 14 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 18 گھنٹے قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 18 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 2 دن قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 2 دن قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل










