جی این این سوشل

علاقائی

بزدار حکومت کا لاہور کی تعمیر و ترقی اور عوامی سہولت کیلئے ایک اور شاندارمنصوبہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کل شاہکام چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بزدار حکومت کا لاہور  کی تعمیر و ترقی اور عوامی سہولت کیلئے ایک اور شانداز منصوبہ
بزدار حکومت کا لاہور کی تعمیر و ترقی اور عوامی سہولت کیلئے ایک اور شانداز منصوبہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کل شاہکام چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھیں گے، شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر پر 4 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، شفاف ٹینڈرنگ اور لینڈ ایکوزیشن کی مد میں 39 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کی بچت کی گئی ہے۔

جی این این کے مطابق  606 میٹر طویل تین رویہ، دو طرفہ فلائی اوور 10 ماہ میں مکمل ہوگا، روزانہ 120,000 سے زائد گاڑیوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی،سگنل فری ٹریفک کی بدولت وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔

پاکستان

بانی چیئرمین سمیت  پارٹی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج

مقدمےمیں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت،پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین سمیت  پارٹی  قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت  پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمےمیں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت،پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 14 رہنما اور 105 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما جاویدکوثر، راجہ بشارت،شہریار ریاض،راشدحفیظ، ناصر محفوظ، چوہدری امیر افضل و دیگر بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ  ملزمان نے پولیس کی سرکاری گاڑیوں پر حملہ کیا اور  اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں پرڈنڈوں پتھروں اور پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔

مقدمے کے مطابق ملزمان کےحملے سے پولیس اہلکار محمد افضل، سمن راجیش، محمد ریاض اور محمد رمضان شدید زخمی ہوئے، کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پرسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ریاست مخالف نعرے لگائے، عمران خان کوعدالتی احکامات پر جیل مینول سے ہٹ کرسہولیات، روابط اور ملاقاتوں کی اجازت دی گئی۔

ایف آئی آر  میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران بانی پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کو تشدد کے لیے اکساتے رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں اولی پوپ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملتان  ٹیسٹ ، پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں اولی پوپ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جب کہ بیٹے کی پیدائش کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کیے جانے والے قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان پلینگ الیون میں شان مسعود (کپتان) صائم ایوب عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

انگلینڈ پلینگ الیون میں اولی پوپ (کپتان) زیک کرالی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ(وکٹ کیپر)، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس(ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے

 واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے

وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے ۔ 

 واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی تھی ۔

سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا، دوران اجلاس صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll