ٹیکنالوجی
انسٹا گرام کو تاریخ پیدائش بتانا لازمی ہوگیا
نیویارک : سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ انسٹا گرام نے نئے فیچرز کو اور بہتر طریقے سے ڈیزائن کرنے کے لیے صارفین کا تاریخ پیدائش کا بتانا لازمی ہوگیا ہے ۔
فیس بک کی زیر ملکیت ایپ کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے صارفین کے تحفظ کو مزید بہتر بنایا جائگا۔ جب کہ مزید فیچرز بھی تیار کرنے کا موقع مل سکے گا۔
جو صارف اپنی تاریخ پیدائش نہیں بتائیے گا اسے بار بار نوٹفیکیشن بھیجا جائیگا،۔ پھر بھی عمل نہ کرنے اس کی فوٹو شئیرنگ سروس استعمال کرنے کی رسائی روک دی جائیگی ۔
کمپنی کی جانب سے مختلف عمر کے گروپس کو مد نظر رکھتے ہوئے مخصوص مواد کو محدود کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے ۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران انسٹاگرام کی جانب سے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے متعدد فیچرز اور ٹولز کو متعارف کرایا ہے ۔
دنیا
ہرینی امرسوریا دوسری مرتبہ سری لنکا کی وزیر اعظم مقرر
ہرینی امر سوریا اس سے قبل ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دے چکی ہیں
سری لنکا کےنو منتخب صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ہرینی امرسوریا کو سری لنکا کا وزیراعظم مقرر کیا۔
امرسوریہ 2020 سے نیشنل پیپلز پاور پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے قبل وہ سری لنکا کی اوپن یونیورسٹی کے شعبہ سوشل اسٹڈیز میں سینیئر لیکچرر تھیں۔
واضح رہے کہ ہرینی امر سوریا اس سے قبل ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دے چکی ہیں۔
سری لنکا میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں انورا کمارا ڈسانائیکے ایک مرتبہ پھر جیت حاصل کی ہے، انہوں نے عام انتخابات میں 225 رکنی پارلیمنٹ میں 159 نشستیں حاصل کی تھیں ، تجربہ کار قانون ساز وجیتا ہیراتھ کو ایک بار پھر وزارت خارجہ کا کا قلمدان بھی سونپ دیا ۔
صدر انورا کمارا نے حلف برداری کے دوران کسی نئے وزیر خزانہ کا نام نہیں لیا، جس سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اہم مالیاتی قلمدان اپنے پاس رکھیں گے جیسا کہ انہوں نے ستمبر میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد کیا تھا۔
پاکستان
علی امین گنڈا پور کا وزیراعظم کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط
آئین پاکستان کے آرٹیکل 154 کے تحت ہر 90 دن میں اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے، خط کا متن
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھ دیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خط میں لکھا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 154 کے تحت ہر 90 دن میں اجلاس منعقد کرنا لازمی ہے لیکن جنوری 2024 کے بعد سے یہ آئینی تقاضا پورا نہیں کیا جا رہا۔
خط میں کہا گیا کہ اجلاس وفاقی اکائیوں کے درمیان تعاون بڑھانے، اہم مسائل کے حل، اور ملک میں امن، ہم آہنگی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے تاہم مشترکہ مفادات کونسل کی اجلاسوں کی تاخیر سے ان مسائل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
خط میں درخواست کی گئی کہ ذاتی دلچسپی لے کر ان اجلاسوں کے باقاعدہ انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ پاکستان کو درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔
کھیل
کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا
ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں کینگروز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا،آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی۔
آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے27گیندوں پر 61رنز کی برق رفتا ر اننگز کھیلی، جبکہ کپتان جوس انگلس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑٰی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،حسیب خان 24 شاہین آفریدی نے 16اور عرفان خان نیازی 10بنائے۔
کینگروز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 117 رنز تک ہی محدود رکھا، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہیرڈی نے تین ایڈم زیمپا، سپنسر جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایلس اور بریٹ لیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی عمل شروع
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا